انڈیا سے آئی انجو کے لیے پاکستانی بزنس مین کا تحفہ

پیر 31 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انڈین ریاست راجھستان سے دیر پہنچنے اور یہاں کے نوجوان نصراللہ سے شادی کرنے کے لیے اسلام قبول کرنے والی فاطمہ کو پاکستانی بزنس مین نے قیمتی تحائف دیے ہیں۔

سوشل ٹائم لائنز پر شیئر کی جانے والی ویڈیو میں پاکستانی کاروباری شخصت اور فاطمہ نصر اللہ (انجو) سمیت کئی افراد کو دکھایا گیا ہے۔

ویڈیو میں مختلف دستاویزات فاطمہ سے شیئر کرنے والے محسن خان عباسی ان سے گفتگو کرتے ہوئے بھی دکھائے گئے ہیں۔

محسن خان عباسی کے مطابق انہوں نے فاطمہ کو تحفہ کے طور پر 10 مرلہ کا پلاٹ پیش کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی رپورٹس کے مطابق ریئل اسٹیٹ کے کاروبار سے وابستہ محسن خان عباسی نے فاطمہ نصر اللہ کو 35 لاکھ روپے مالیت کا پلاٹ تحفہ میں دیا ہے۔

راجھستان سے تعلق رکھنے والی خاتون چند روز قبل پاکستان پہنچی تھی جس کے بعد اس نے دیر بالا کے رہائشی نصر اللہ سے شادی کی ہے۔

شادی سے قبل اسلام قبول کرنے والی انجو کے معاملے کو پاکستانی اور انڈین میڈیا کے ساتھ ساتھ سوشل پلیٹ فارمز پر بھی خصوصی پزیرائی ملی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp