گلوبل ٹی ٹوئنٹی کینیڈا: افتخار احمد نے کمنٹیٹرکو اردو میں جواب دے کر سب کو حیران کردیا، کلپ وائرل

پیر 31 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کرکٹ کی دنیا میں چاچو کے نام سے شہرت پانے والے قومی بیٹرافتخار احمد ان دنوں گلوبل ٹی ٹوئنٹی کینیڈا 2023 کھیل رہے ہیں جس میں وہ سرے جیگوارز  کی قیادت کررہے ہیں۔

گلوبل ٹی ٹوئنٹی کینیڈا 2023 میں افتخار احمد نے روانی سے اردو میں بات کرکے سب کو حیران کردیا ہے۔

گلوبل ٹی ٹوئنٹی کینیڈا میں میچ سے قبل ٹاس کے دوران کمنٹیٹر کی انگریزی میں پوچھی گئی بات کا جواب دیتے ہوئے جب افتخار احمد نے روانی سے اردو میں جواب دیا تو کمنٹیٹر سمیت سب کو حیران کر دیا اور دیکھتے ہی دیکھتے ان کا اردو بولنے والا کلپ سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

افتخار احمد کی اردو پر سوشل میڈیا صارفین دلچسب تبصرے کر رہے ہیں۔

شہریار اعجاز نامی ٹوئٹر صارف نے افتخار احمد کا کلپ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ افتی مینیا اردو کو فروغ دے کر دنیا کو بدل رہا ہے۔

https://twitter.com/SharyOfficial/status/1685208140306956288?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1685208140306956288%7Ctwgr%5Ef161bf17aa7e3e553569554d925c24b46a78daa5%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.bolnews.com%2Furdu%2Fsports%2F2023%2F07%2F120479%2F

خرم نامی ٹوئٹر صارف نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ افتخار احمد ہماری قومی زبان کو صحیح معنوں میں پروموٹ کرنے والے ہیرو ہیں۔

واسع نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ یہ ایسے ہی ہونا چاہیے، اردو ہماری قومی زبان ہے ہمیں اس پر فخر ہونا چاہیے۔

اس سے پہلے افتخار احمد چاچا بلائے جانے پر  اس وقت خبروں کی زینت بنے جب  بابر اعظم نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ افتخار احمد چاچا بلائے جانے پر ناراض ہوتے ہیں۔ تاہم بعد میں نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے افتخار احمد نے کہا تھا کہ پہلے چاچو چاچو کے نعرے پر برا لگتا تھا لیکن اب مزہ آتا ہے، جس طرح کراؤڈ میرے لیے شور مچاتا ہے، خوشی ہوتی ہے، چاچو کہنا کوئی بری بات تھوڑی ہے، میں اس کو انجوائے کرتا ہوں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انسٹاگرام صارفین کی دیرینہ خواہش پوری کرتے ہوئے نیا فیچر متعارف کرا دیا

اینتھروپک نے طاقتور اے آئی ماڈل متعارف کرا دیا، حساس شعبوں میں حفاظتی پابندیاں برقرار

خیبر پختونخوا میں بارشوں، آندھی اور ژالہ باری کا الرٹ جاری

امن معاہدہ: ایران نے بہت وقت ضائع کیا ہے، تاخیر کی قیمت چکانی پڑے گی، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

فیفا ورلڈ کپ 2026 3 ممالک میں شاندار افتتاحی تقریبات کا آغاز، شکیرا، کیٹی پیری اور برنا بوائے مدعو

ویڈیو

بجٹ 27-2026، کم از کم تنخواہ کتنی ہونی چاہیے؟ اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

ایران امریکا ثالثی کے بعد بیرونی قوتیں پاکستان میں عدم استحکام کی کوششیں کررہی ہیں: سفارتکار ضمیر اکرم

پاکستان کا اگلا وزیراعظم بلاول بھٹو ہوگا اور اپنی ماں اور نانا کی طرح ملک کی خدمت کرے گا، سینیٹر پیپلزپارٹی شہادت اعوان

کالم / تجزیہ

’سعودی عرب پاکستان کی ریڈ لائن ہے‘

چاچا کرکٹ صرف تماشائی نہیں تھا

میں انس عبیداللہ عابد کے جنازے میں کیوں نہیں گیا؟