جی ایچ کیو حملہ کیس: لاہور ہائیکورٹ نے شہریار آفریدی و دیگر کیخلاف درج مقدمے پر سوالات اٹھا دیے

پیر 31 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بینچ نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں نامزد پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی، عصمت اللہ اور نادیہ بی بی سیمت دیگر ملزمان کی ضمانت منظور کرنے کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا ہے۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ 9 مئی حملہ کیس میں کوئی زخمی نہیں ہوا، ملزمان کوجیل میں رکھنے کا کوئی جواز ہی نہیں ہے۔

لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس انوارالحق اورجسٹس صفدرسلیم پر مشتمل دو رکنی بینچ نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں نامزد ملزمان کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرتے ہوئے پولیس کی جانب سے درج کی گئی ایف آئی آر پر متعدد سوالات اٹھا دیے۔

عدالت نے ملزمان کی ضمانت بعد از گرفتاری پر تفصیلی فیصلے میں کہا کہ 9 مئی کو جی ایچ کیوحملہ کیس میں کوئی زخمی نہیں ہوا، کوئی آرمی آفیسر مدعی نہیں بنا، جی ایچ کیو کے اندر اور باہر سی سی ٹی وی فوٹیج کو قبضے میں نہیں لیا گیا، شناخت پریڈ کے دوران فوج کے کسی اہلکار کو شامل نہیں کیا گیا نہ کوئی اہلکار گواہ کے طور پر شامل ہوا ہے۔

عدالت نے کہا کہ جی ایچ کیو حملہ کیس میں کسی خاتون کو نامزد نہیں کیا گیا تو گرفتاری کس بنیاد پر کی گئی۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ موقع پر موجود پولیس افسران نے مظاہرین کو جی ایچ کیو کے اندر جانے سے نہیں روکا، واقعے میں انسداد دہشت گری ایکٹ کی دفعہ 7 کا اطلاق نہیں پایا جاتا، ملزمان کے خلاف مقدمہ مزید تحقیقات کا متقاضی ہے، ملزمان کوجیل میں رکھنے کا کوئی جواز نہیں۔

عدالت نے کیس میں نامزد شہریار آفریدی،عصمت اللہ، نادیہ بی بی اور دیگر کی ضمانت منظور کرلی۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے رہنما شہریار آفریدی اور دیگر کے خلاف جی ایچ کیو حملہ کیس کا مقدمہ تھانہ آر اے بازار پولیس نے 9 مئی کو درج کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے خلاف جنگ اختتامی مرحلے کے قریب پہنچ چکی، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

معروف آسٹریلوی آل راؤنڈر ایشٹن ٹرنر ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان