وزیراعظم اور آرمی چیف کی سربراہی میں پاکستان منرلز سمٹ آج ہوگی

منگل 1 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان منرلز سمٹ – ڈسٹ ٹو ڈیویلپمنٹ آج اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔ وزیراعظم شہبازشریف مہمان خصوصی اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر مہمان اعزاز ہوں گے۔

گرین پاکستان اور آئی ٹی سیمینار کے کامیاب انعقاد کے بعد پاکستان منرلز سمٹ، ڈسٹ ٹو ڈیویلپمنٹ کا انعقاد اسلام آباد میں آج کیا جا رہا ہے۔

بیرونی سرمایا کاروں کے لیے سپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (SIFC) کے قیام سے پاکستان میں ترقی کے ایک سنہری دور کا آغاز ہوچکا ہے۔ چیف آف آرمی سٹاف اور حکومت پاکستان نے (SIFC) کا قیام عمل میں لا کر پاکستان کو تیز تر ترقی کے نئے دور میں شامل کرنے کا عزم کر رکھا ہے۔ قدرتی وسائل سے مالا مال پاکستان مستقبل کے ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہونے کے لیے تیارہے۔

زراعت، لائیوسٹاک، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور معدنیات کے میدان میں جدید طریقہ کار سے آراستہ ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے پاکستان کی تیز تر ترقی کو یقینی بنایا جائے گا۔

سیمینار میں ماہر معدنیات اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی بڑی تعداد سمیت سعودی عرب اور دیگر ممالک سے سرمایہ کار شرکت کر رہے ہیں۔

سیمینار کے انعقاد سے پاکستان میں 6 لاکھ مربع کلو میٹر تک پھیلے معدنیات بشمول کوئلہ، کاپر، سونا، زنک، ماربل کی 90 اقسام اور نمک کے ذخائر کو جدید اور تیز تر کان کنی کے ذرائع استعمال کر کے ملکی برآمدات میں بھر پور اضافہ کرنے کے مواقع میسر آئیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بنگلہ دیش میں ارجنٹینا سے غیر معمولی محبت کیوں؟ میراڈونا سے میسی تک جذباتی رشتہ

دنیا کے آلودہ ترین شہر’دہلی‘ میں فضائی آلودگی سے نمٹنے کا کیا نیا منصوبہ بنایا جارہا ہے؟

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

سندھ طاس معاہدہ: بیشتر بھارتی ماہرین بھی پاکستان کے موقف کے حامی ہیں

سپریم کورٹ: سزا بڑھانے کی اپیل خارج، 14 سال بعد رہائی پا چکے قیدی کے بارے اہم حکم

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز

عالمی ریکارڈ کا حامل پاکستانی ڈاک ٹکٹ