کوئٹہ نواں کلی میں پولیو ٹیم پر فائرنگ، 2 سیکیورٹی اہلکار شہید

منگل 1 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کوئٹہ کے علاقے نواں کلی کے زرغون آباد تھانے کی حدود میں نامعلوم افراد کی پولیو ٹیم پر فائرنگ سے سیکیورٹی پر مامور 2 اہلکار شہید ہو گئے، جبکہ فائرنگ کرنے والے نامعلوم ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔

واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، اور ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

 

وزیراعلٰی بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نے زرغون آباد تھانے کی حدود میں پولیو ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعہ کی مزمت کی اور افسوس کا اظہار کیا۔

وزیراعلٰی میر عبدالقدوس بزنجو نے واقعہ کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہاکہ واقعہ انتہائی افسوسناک اور ہمارے بچوں کے صحتمند مستقبل کے خلاف مزموم سازش ہے۔

انکا کہنا تھاکہ ملک دشمن عناصر اپنے ناپاک عزائم کی تکمیل کے لیے پولیو مہم ناکام بنانا چاہتے ہیں۔ پولیو مہم کے خلاف منفی پراپیگنڈہ اور سماج دشمن عناصر کے مزموم عزائم کو ناکام بنایا جائے گا۔

انہوں نے ہدایت کی کہ واقعہ میں ملوث عناصر کو قانون کی گرفت میں لانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp