کرکٹ ورلڈ کپ کا نیا مجوزہ شیڈول، پاکستان اور بھارت کا میچ 15 کے بجائے 14 اکتوبر کو ہوگا

منگل 1 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ورلڈ کپ کے میچوں میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے نئے شیڈول پر آمادگی کا اظہار کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کا گروپ وہی رہے گا، گزشتہ شیڈول کے مطابق حریف ٹیموں میں بھی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی صرف میچز کے دن تبدیل کیے گئے ہیں۔

نئے مجوزہ شیڈول کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 12 اکتوبر کو ہونے والا میچ اب 10 اکتوبر کو حیدرآباد میں شیڈول کیا گیا ہے جبکہ پاکستان اور بھارت کی کرٹ ٹیمیں 15 کے بجائے 14 اکتوبر کو احمد آباد میں آمنے سامنے ہوں گی۔

واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے ابھی تک نئے شیڈول کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا اور خیال کیا جارہا ہے کہ جلد ہی آئی سی سی کی جانب سے ترمیم شدہ شیڈول جاری کر دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں قومی کرکٹ ٹیم کی ورلڈ کپ میں شرکت کا معاملہ، خصوصی کمیٹی کا اجلاس 3 اگست کو طلب

یہ بھی یاد رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کی ورلڈ کپ میں شرکت کے معاملے پر قائم کی گئی کمیٹی کا اہم اجلاس 3 اگست کو طلب کر لیا گیا ہے۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی سربراہی میں قائم کمیٹی بھارت میں کرکٹ ورلڈ کپ میں شرکت کے حوالے سے فیصلہ کرے گی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے 8 جولائی کو قومی کرکٹ ٹیم کی ورلڈ کپ میں شرکت کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کرنے کے لیے وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی تھی۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ٹی آئی کا لیاقت باغ میں جلسہ ملتوی کرنے کا اعلان

غیرملکی وفود کی آمدورفت، اسلام آباد پولیس کی عوام کے لیے اہم ہدایات جاری

امریکا اور ایران کے وفود جمعے کو پاکستان آرہے ہیں، اللہ کو منظور ہوا تو جنگ کے شعلے ہمیشہ کے لیے بجھ جائیں گے، وزیراعظم

امریکا ایران کے ساتھ قریبی تعاون کرے گا، معاہدے کے کئی نکات طے پاچکے، ڈونلڈ ٹرمپ

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

ویڈیو

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

پاکستان کی عالمی سطح پر پذیرائی، گرین پاسپورٹ کو دنیا بھر میں عزت مل گئی

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

نوبل امن انعام تو بنتا ہے

پاکستان نے جنگ بندی کیسے کرائی؟ کیا، کیسے اور کیونکر ممکن ہوا؟

فیصلہ کن موڑ: امن جیتے گا یا کشیدگی؟