شہباز شریف کی شام کے وزیرِاعظم کو ہرممکن مدد کی یقین دہانی

اتوار 12 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم آفس کے مطابق وزیرِاعظم نے شام کے وزیرِاعظم حسین آرنوس کو ٹیلی فون کیا اور شام میں زلزلے سے شدید جانی اور مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

وزیرِ اعظم نےحسین آرنوس کی ہمشیرہ، ان کے گیارہ بچوں اور پوتوں اور نواسوں کی ہلاکت پر بھی تعزیت اظہار کیا اور ان کی بلندی درجات اور سوگواران کیلئے صبرِ جمیل کی دعا کی۔

وزیرِ اعظم نے کہا پاکستان کی حکومت اور عوام شام میں آنے والے شدید زلزلے میں قیمتی جانوں کے المناک نقصان اور املاک کو بڑے پیمانے پر نقصان پر گہرے رنج و غم میں مبتلا ہیں۔

وزیرِ اعظم نے کہا مشکل وقت میں اپنے شامی بھائیوں کو ہر ممکن مدد اور تعاون فراہم کریں گے ۔ شام میں پاکستان کے سفیر اس سلسلے میں شامی حکام کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں۔

پاکستان پہلے ہی زلزلہ زدگان کیلئے امداد پر مشتمل ایک خصوصی طیارہ شام بھیج چکا ہے جس میں خیمے، گرم کپڑے اور کمبل شامل ہیں۔

زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے لیے پاکستان کی ایک طبی ٹیم بھی بہت جلد شام پہنچے گی۔ انہوں نے مزید کہا پاکستان کی طرف سے بہت جلد شام کے زلزلہ زدگان کیلئے امدادی سامان سے بھرے ٹرکوں پر مشتمل قافلہ بھی روانہ کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاک افغان کشیدگی کے باعث اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، انڈیکس 3 ہزار سے زائد پوائنٹس گرگیا

ایران نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان ایک بار پھر ثالثی کی پیشکش کردی

افغان طالبان نے متعدد پوسٹوں پر سفید پرچم لہرا کر امن کی بھیک مانگ لی

جدہ میں اہم سفارتی سرگرمیاں، بنگلہ دیشی وزیر خارجہ کی کلیدی ملاقاتیں

سعودی عرب کا غزہ میں قائم کچن، روزانہ 36 ہزار خاندانوں کو کھانا فراہم کرے گا

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشان غضب للحق، کابل سے قندھار تک افغان طالبان کے خلاف کامیاب پاکستانی کارروائی، عالمی طاقتوں کی کشیدگی کم کرنے کی اپیل

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

طالبان کے بارے میں استاد صاحب سچے ثابت ہوئے

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟