پی ٹی آئی نے راجہ ریاض، نور عالم سمیت مزید 13 رہنماؤں کو پارٹی سے نکال دیا

بدھ 2 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے منحرف رہنماؤں کو پارٹی سے نکالنے کا سلسلہ جاری ہے، سیکریٹری جنرل عمر ایوب کے دستخطوں سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق راجہ ریاض، نورعالم سمیت مزید 13 ارکان کو پارٹی سے نکال دیا گیا ہے۔

تحریک انصاف نے رمیش کمار وانکوانی، نزہت پٹھان، وجیہہ قمر، سردار ریاض محمود خان مزاری کو پارٹی سے نکال دیا۔ اس کے علاوہ رانا محمد قاسم نون کی بھی بنیادی رکنیت ختم کر دی گئی ہے۔

پی ٹی آئی نے نواب شیر، مخدوم زادہ سید باسط احمد سلطان، افضل خان ڈھانڈلہ، محمد عبدالغفار وٹو، عامر طلال گوپانگ اور احمد حسین دہر کو بھی پارٹی سے نکال دیا۔

پارٹی چھوڑنے والوں کو برطرفی کے نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اب کسی بھی طرح سے پی ٹی آئی کا نام اور عہدہ استعمال کرنے سے گریز کیا جائے۔

پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل عمر ایوب نے پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی پر سابق ایم پی اے ملک شوکت کو بھی شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔

شوکت علی کو مجاز اتھارٹی کے علم میں لائے بغیر نئی پارٹی کے اجلاس میں شرکت پر شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے اور ان سے 2 روز میں وضاحت طلب کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے یکم اگست کو بھی کارروائی کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سمیت 22 ارکان کی رکنیت معطل کر دی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’یہ خود کو جان بوجھ کر مظلوم ظاہر کرتے ہیں‘، امریکی گلوکار کی امریکی صیہونیوں پر شدید تنقید

پاکستان نے یو اے ای کے 3.45 ارب ڈالر کے ڈپازٹس مکمل واپس کر دیے

برطانیہ اور فرانس کی آبنائے ہرمز سیکیورٹی منصوبے پر پیشرفت، 44 ممالک لندن مذاکرات میں شریک

ڈیجیٹل معیشت کا فروغ: حکومت پنجاب کی 50 ہزار ماہانہ وظیفے کے ساتھ انٹرن شپ اسکیم کی رجسٹریشن شروع

بھارت کیجانب سے منشیات نیٹ ورک کو کیمیکل فراہمی بے نقاب، عالمی تشویش بڑھ گئی

ویڈیو

کرکٹ اسٹیڈیم میں اسمبلی اجلاس، پشاور کے شہری کیاکہتے ہیں؟

پاکستان کی کوششوں سے امن قائم ہو گا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

سعودی عرب سے 3 بلین ڈالرز ملنے پر پاکستانی کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

عالمی دن پر کتاب سے مکالمہ

جنگ اور جنگ بندی کے مابین مرتب کیے 9 نتائج

لاہور پر ’مغل اعظم‘ کی یلغار