شبر زیدی نے سرکاری اراضی بیچ کر ملکی قرضہ اتارنے کی تجویز دے دی

اتوار 12 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے سرکاری زمین بیچ کر ملکی قرضہ اتارنے کی تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ تمام سرکاری زمین بیچ دی جائے تو پاکستانی قرضے 4 مرتبہ ادا ہو سکتے ہیں۔

روٹری کلب کراچی کے تحت پاکستان کے جاری معاشی بحران پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا کہ آئی ایم ایف کا کہنا ہے ہم سے قرض لے کر چین کو ادائیگیاں نہ کریں، جیو پولیٹکس کو اپنے فائدے کیلئے استعمال کیا جائے، ایران سے بھارت جانے والی پائپ لائن پر ہم بدمعاش بن کر بیٹھے ہیں، علاقائی تجارت کو فروغ دیں، بھارت کو سیمنٹ بیچیں۔

شبر زیدی نے کہا کہ بھارت کا روپیہ 49 سے 85 جبکہ پاکستان کا روپیہ 57 سے 270 ہوگیا ہے، ہر 5 سال بعد جاری کھاتوں کا خسارہ اور مہنگائی کا طوفان ہو جاتا ہے، ڈیفالٹ کیا تو کوئی آفت نہیں آنی، روس اور یوکرین نے ڈیفالٹ کیا جن ممالک نے ڈیفالٹ کیا انھوں نے ترقی کی، اگر لون نہیں دے رہا تو ری اسٹرکچرنگ ہوگی، انھوں نے کہا کہ مغربی پاکستان 4.5 فیصد کا دفاعی بجٹ برداشت نہیں کر سکتا تھا۔

سابق چیئرمین ایف بی آر نے کہاکہ پاکستان 27 رمضان کو بنا تھا نہیں ٹوٹے گا یہ بکواس بند ہونا چاہیے، 1970ء میں نظریہ پاکستان ختم ہو گیا جبکہ معیشت بھی1970ء سے امپورٹ پر مبنی ہے، اگر جغرافیائی تبدیلی آئی تب بھی کراچی اپنی جگہ رہے گا۔

شبرزیدی نے کہا کہ جب بھی شرح نمو 5سے 6فیصد ہوتی ہے کرنٹ اکاونٹ خسارہ بڑھ جاتا ہے، امپورٹ مسائل پاکستان کا جینیٹک مسئلہ ہے، ہم معاشی طور پر کمزور تھے اور کمزور ہیں، ٹیکس وصولیوں اور لوگوں کو تحفظ فراہم نہ کرنے والی ریاست ناکام ریاست ہوتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان اور نواز شریف دونوں نے ایسا کیا جب وہ اسلام آباد سے نکالے جاتے ہیں تو انھیں پنڈی بہت برا لگنے لگتا ہے، ساری پارٹیاں الیکشنز میں پنڈی کی حمایت چاہتی ہیں، افراتفری کا سب سے بڑا فائدہ کرپٹ بزنس مینوں کو ہورہا ہے،کرپٹ بزنس مینوں نے نواز شریف کو 1992ء میں وزیر اعظم بنایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانیوں نے کم از کم 108 ارب ڈالر بیرون ملک منتقل کیا، ان سب کی یورپ امریکا میں پراپرٹیز ہیں، یہ سب میرا کیا ہوا کام ہے کہ اب ڈالر لینے سے پہلے پوچھا جاتا ہے، حوالے کی سرگرمیوں کو کوئی مائی کا لال نہیں روک سکتا، حوالے کے پیسے کراچی میں کہاں سے ملتے ہیں سب کو معلوم ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 3 فیصد ماہانہ پر رقم کاشتکاروں کو بطور قرض دی جاتی ہے، کرپشن کی رقم آٹا، دال اور اجناس میں ڈال دی گئی ہے، سیمینار سے روٹری کلب کراچی کے سربراہ نوید خان ودیگر نے بھی خطاب کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کسی کو شکایت ہے تو الیکشن کمیشن سے رجوع کرے، ن لیگ نے آزاد کشمیر میں دھاندلی کا الزام مسترد کردیا

برطانیہ کا صدیوں پرانا نظام بدلنے کی تیاری؟ وزیراعظم اینڈی برنہم کا اہم بیان سامنے آگیا

مظفرآباد میں ایم این اے صلاح الدین جونیجو پر حملہ کرنے والوں کو گرفتار کیا جائے، بلاول بھٹو

ریاض ایئر کا وسط اگست میں پاکستان کے لیے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا امکان، ویب سائٹ پر بکنگ شروع

پیپلز پارٹی کا آزاد کشمیر الیکشن میں دھاندلی کا الزام، نتائج تسلیم نہ کرنے کا اعلان کردیا

ویڈیو

فیفا میں اعتماد کا بحران، انفانٹینو کی قیادت ناقابل قبول قرار

40 سال کی کم ترین سطح پر پہنچنے والے ین کو سہارا دینے کے لیے ٹوکیو اور واشنگٹن متحرک

براڈ پیک پر برفانی تودے سے ہلاک نرمل پرجا کی لاش مل گئی، ریسکیو آپریشن جاری

کالم / تجزیہ

جاوید میانداد کی ایک ناقابل فراموش اننگز کا تذکرہ

غزہ کے بچوں کی دلدوز شاعری   

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور