آرمی چیف کی ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپیئن بننے پر حمزہ خان کو مبارکباد

جمعہ 4 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے آج جی ایچ کیو میں ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن محمد حمزہ خان سے ملاقات کی اور انہیں ملک کے لیے شاندار اعزاز حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔

آئی ایس پی آر کی پریس ریلیز کے مطابق ملاقات کے دوران سید عاصم منیر نے کہا کہ ’آپ جسیے باصلاحیت افراد ہم سب کے لیے باعث فخر ہیں اور  آپ کی کامیابی اس بات ملک میں موجود بے پناہ ٹیلینٹ کی نشاندہی کرتا ہے‘۔

چیف آف آرمی اسٹاف کا کہنا تھا کہ فوج ملک میں نوجوان ٹیلنٹ کی حمایت جاری رکھے گی اور انہیں تعلیمی حصول اور کھیلوں میں مکمل تعاون فراہم کرنے کی بھی یقین دہانی کراتی ہے‘۔

سید عاصم منیر نے کہا کہ ہمارے نوجوان اس ملک کا مستقبل ہیں اور توجہ، لگن اور محنت ہو تو ایسا کوئی ہدف نہیں جو وطن عزیز حاصل نہ کرسکتا ہو۔

یاد رہے کہ 17 سالہ حمزہ خان نے 23 جولائی کو آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں منعقدہ ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ جیت کر تاریخ رقم کی۔

انہوں نے پہلا گیم ہارنے کے باوجود باؤنس بیک کرتے ہوئے مسلسل 3 گیم اپنے نام کیے اور مصر کے محمد زکریا کو 10-12، 14-12، 11-3 اور 11-6 سے شکست دے کر ایونٹ کے فاتح قرار پائے۔

جان شیر خان کے بعد حمزہ خان پاکستان کی جانب سے ایونٹ جیتنے والے پہلے کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔ پاکستانی لیجینڈ اسکواش اسٹار جان شیر خان نے 37 سال قبل یہ ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp