ڈراما سیریل ’جانِ جہاں‘ کی مکمل کاسٹ سامنے آگئی، نامور اداکار کردار نبھائیں گے

جمعہ 4 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایک نجی ٹیلی ویژن کی ڈراما سیریل ’جانِ جہاں‘ نامور ٹیلی ویژن ستاروں سے بھرا ڈراما ہے۔ اس ڈرامے میں پاکستان کے سب سے بڑے ٹیلی ویژن ستارے نظر آئیں گے۔

ڈراما سیریل ’ جانِ جہاں‘ میں رضا تالش اور ناوال سعید بھی کردار ادا کر رہے ہیں

ڈرامے کی کہانی ردا بلال نے لکھی ہے اور اس کی ہدایتکاری معروف ہدایت کار قاسم علی مرید کر رہے ہیں۔ اس ڈراما سیریل کو ’جدید انٹرٹینمنٹ پروڈکشن ‘ کا نام دیا جا رہا ہے۔

پروڈیوسرز کی فہرست میں ثمینہ ہمایوں سعید، ثنا شاہنواز اور شہزاد نصیب شامل ہیں۔ فلم کی مرکزی کاسٹ میں حمزہ علی عباسی اور عائزہ خان شامل ہیں۔

ڈراما سیریل ’ جانِ جہاں‘ میں آصف رضا میر اور سویرا ندیم بھی کردار ادا کر رہے ہیں

اب ڈراما سیریل ’ جانِ جہاں‘ کی مکمل کاسٹ بھی سامنے آ چکی ہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’انسٹاگرام‘ پر کاسٹ کی مکمل تفصیلات شیئر کی گئیں ہیں۔ ثنا شاہنواز سمیت ڈرامے میں کام کرنے والے اداکاروں نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ آنے والی ڈراما سیریل ’جانِ جہاں‘ کا حصہ ہیں جو جلد ہی ٹیلی ویژن اسکرین پر آئے گا۔

ڈراما سیریل ’ جانِ جہاں‘ میں نور الحسن اور رنضہ ملک اعوان بھی کردار ادا کر رہے ہیں

ڈراما سیریل ’ جانِ جہاں‘میں حمزہ علی عباسی، عائزہ ملک، رضا تالش، ناوال سعید، نورالحسن، سویرا ندیم، زینب قیوم، رنضہ ملک اعوان، آصف رضا میر، مریم نفیس، حارث وحید اور ثاقب سمیر جیسے نامور ٹیلی ویژن سٹار اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹرمپ کا ایران سے ڈیل کے لیے خفیہ رابطہ، پاسداران انقلاب کو براہِ راست پیغام پہنچایا گیا، فوکس نیوز کا دعویٰ

معروف دوا صرف ایک بیماری تک محدود نہیں، تحقیق میں حیران کن طبی فائدہ سامنے آگیا

نئے انتظامی یونٹس وقت کی ضرورت، ہم مطالبہ نہیں بلکہ تجویز کی حمایت کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی، لاہور اور پشاور میں دھرنے

آزاد کشمیر کی مخصوص نشستوں پر پولنگ 24 اگست کو، امیدواروں کے نام بھی سامنے آگئے

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں