عمران خان بغیر شک و شبہ کے بددیانت قرار پائے، توشہ خانہ کیس کا تحریری فیصلہ جاری

ہفتہ 5 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کے جج ہمایوں دلاور نے توشہ خانہ کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔ جس میں قرار دیا گیا ہے کہ عمران خان بغیر کسی شک و شبہ کے بددیانت قرار پائے۔

چار صفحات پر مشتمل فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ درخواست قابل سماعت ہونے کے حوالے سے درخواست گزار کی طرف سے دائر کی گئی درخواست مسترد کی جاتی ہے۔  فیصلے میں قرار دیا گیا ہے کہ ملزم کے خلاف ناقابل تردید شواہد موجود ہیں، ملزم کرپٹ پریکٹسز کا مرتکب پایا گیا ہے۔

Court by Ghulam Mustafa hashmi on Scribd

اس نے سال 2018، 2019 اور 2020 میں توشہ خانہ سے حاصل ہونے والے تحائف کو اثاثوں میں ظاہر نہیں کیا گیا ، 2020 اور2021 میں جمع کرایا گیا فارم بی بھی جھوٹا اورغلط بیانی پر مشتمل تھا۔

فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ ملزم نے قومی خزانےسے حاصل شدہ فوائد جان بوجھ کر چھپائے۔ اور توشہ خانہ کے تحائف کی تفصیلات بتاتے ہوئے دھوکہ دہی سے کام لیا۔

اس لیے کو ملزم الیکشن ایکٹ 2017 کی دفعہ 174 کے تحت 3 سال قید، ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی جاتی ہے۔ عدم ادائیگی کی صورت میں ملزم کو مزید چھ ماہ قید بھگتنا ہوگی۔

جج ہمایوں دلاور نے اپنے فیصلے میں لکھا چونکہ ملزم اس وقت عدالت میں موجود نہیں، اس لیے آئی جی اسلام آباد پولیس کو اس فیصلے کی کاپی اور وارنٹ آف کنوکشن پہچائے جائیں۔

عمران خان کے وارنٹ گرفتاری

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز کورٹ کی جانب سے توشہ خانہ فوجداری کیس کی کارروائی مکمل کرنے کے لیے چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا کے وارنٹ جاری کر دیے گئے، عدالت کی جانب سے آئی جی اسلام آباد، سپرٹینڈنٹ اڈیالہ جیل کو وارنٹ بھجوائے گئے ہیں۔

IK warant by Ghulam Mustafa hashmi on Scribd

وارنٹ کے مطابق عمران خان نیازی کو 3 سال قید، ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے، جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں مجرم کو مزید 6 ماہ قید کاٹنا ہوگی، آئی جی اسلام آباد کو چیئرمین پی ٹی آئی کو گرفتار کرکے اڈیالہ جیل بھجوانے کا اختیار دیا جاتا ہے، سپریٹنڈ اڈیالہ جیل کو اختیار دیا جاتا ہے کہ وہ مجرم عمران خان نیازی کو اڈیالہ جیل میں اپنی تحویل میں رکھیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟