ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی کا اہم میچ: پاکستان کا ٹاکرا جاپان سے ہوگا

ہفتہ 5 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستان اپنا تیسرا اور اہم میچ 6 اگست اتوار کو جاپان کے خلاف کھیلے گا۔ پاکستان پوائنٹس ٹیبل پر 5 ویں جب کہ جاپان چوتھے نمبر پر ہے۔

ایشین ہائی چیمپیئنز ٹرافی کے مقابلے بھارت کے شہر چنئی میں جاری ہیں جس میں پاکستان، بھارت، ملائیشیا، جاپان۔ جنوبی کوریا اور چین کی ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔

اس وقت تک کھیلے گئے میچوں میں ملائیشیا کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر سب سے آگے ہے جب کہ پاکستان 6 ٹیموں میں 5 ویں نمبر پر ہے۔

6 اگست اتوار کو 3 میچز کھیلے جائیں گے، پاکستان اور جاپان کا مقابلہ ہوگا جب کہ بھارتی ٹیم ملائیشیا اور جنوبی کوریا کی ٹیم چین سے نبرد آزما ہو گی۔

میگا ایونٹ میں اتوار کے روز مزید 3 میچوں کا فیصلہ ہو گا۔ پاکستانی ٹیم اپنا تیسرا اور اہم میچ جاپان کے خلاف کھیل رہی ہے، پہلے میچ میں گرین شرٹس کو ملائیشیا کے ہاتھوں 3-1 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جب کہ جنوبی کوریا کے خلاف میچ 1-1 گول سے برابر رہا۔

ملائیشیا کی ٹیم پہلے 2 میچ جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر6 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے ، بھارت دوسرے ، جنوبی کوریا تیسرے ، جاپان چوتھے، پاکستان پانچویں اور چین چھٹے نمبر پر ہے۔

جنوبی کوریا کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کر رہی ہے۔ پاکستان اور بھارت کو 3، 3 بار ایشین چیمپیئنزٹرافی جیتنے کا اعزاز حاصل ہے۔

رائونڈ رابن کے تحت کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ میں ہر ٹیم 5 میچ کھیلے گی اور 4 ٹاپ ٹیموں کے درمیان سیمی فائنل مقابلے 11 اگست کو کھیلے جائیں گے جب کہ چیمپیئن کا فیصلہ 12 اگست کو ہو گا۔ پاکستانی ٹیم اپنا چوتھا میچ 7 اگست کو چین جب کہ 5 واں اور آخری میچ 9 اگست کو روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟