خیبرپختونخوا، 2 تحصیل چیئرمینوں کے لیے انتخابات، پشاور متھرا میں پی ٹی آئی کامیاب

اتوار 6 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبر پختونخوا میں 2 تحصیل چیئرمینوں کی خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات ہوئے ہیں اور پشاور کی تحصیل کونسل متھرا سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار انعام اللہ 20 ہزار 333 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ جمعیت علمائے اسلام کے امیدوار 13 ہزار 564 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہے ہیں۔

جماعت اسلامی کے امیدوار افتخار احمد 9 ہزار 546 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔ یہ نشست جے یو آئی کے فرید اللہ کی وفات کے باعث خالی ہوئی تھی۔

حویلیاں میں آزاد امیدوار عزیر خان آگے

دوسری جانب حویلیاں میں اب تک 134 میں سے 103 پولنگ اسٹیشز کے نتائج سامنے آئے ہیں جن کے مطابق آزاد امیدوار عزیر شیر خان 17 ہزار 203 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر موجود ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار کا 14 ہزار 648 ووٹ لے کر دوسرا نمبر ہے۔ جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدوار نے اب تک 11 ہزار 225 ووٹ حاصل کیے ہیں اور تیسرے نمبر پر موجود ہے۔

تحصیل کونسل حویلیاں کی نشست تحصیل ناظم عاطف منصف خان کے قتل کے باعث خالی ہوئی تھی۔ عاطف خان آزاد حیثیت سےکامیاب ہو کر پی ٹی آئی میں شامل ہو ئے تھے۔ اب ان کے کزن عزیر شیر خان آزاد حیثیت میں انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں اور اب تک کے نتائج کے مطابق پہلے نمبر پر موجود ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

زمین خطرے سے باہر ناسا اب چاند بچانے کے لیے کوشاں، معاملہ کیا ہے؟

ڈکی برڈ کی 92 برس میں وفات، لیجنڈری ایمپائر کے کیریئر پر ایک نظر

جی ایچ کیو حملہ کیس: عمران خان واٹس ایپ پر پیش ہوئے، وکلا نے بائیکاٹ کیوں کیا؟

پاکستان سنٹرل ایشیا کا گیٹ وے ہے، ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدوں سے اخراجات میں کمی ہو گی: جام کمال خان

فضائی میزبانوں کی صحت پر سوالیہ نشان؟

ویڈیو

افغانوں کو اپنی آدھی روٹی دی لیکن بدلے میں کلاشنکوف اور خودکش کلچر ملا، علامہ طاہر اشرفی

اسلام آباد کے نئے بلیو ایریا میں کیا سہولیات ہیں؟

انٹرنیٹ سروس کو درپیش مسائل کیا 5 جی اسپیکٹرم سے حل ہو جائیں گے؟

کالم / تجزیہ

مریم نواز بہت بدل گئی ہیں

دفاعی معاہدہ، سیاسی امکانات

چوکیدار