پاکستانی کرکٹ ٹیم کو بھارت بھیجنے کا فیصلہ تعمیری اور ذمہ دارانہ ہے، ترجمان دفتر خارجہ

پیر 7 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دفتر خارجہ کی  ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ  نے کہا ہے کہ  پاکستان کا قومی کرکٹ ٹیم کو بھارت بھیجنے کا فیصلہ تعمیری اور ذمہ دارانہ طرز عمل کا عکاس ہے جب کہ بھارت کا کھیلوں پر بھی رویہ متعصبانہ ہے۔

پیر کو ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران ترجمان نے کہا کہ آئی سی سی ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے پاکستان ٹیم بھارت کے دورے پر روانہ ہو رہی ہے۔ یہ فیصلہ پاکستان کے اس مسلسل موقف کا مظہر ہے کہ کھیلوں کو سیاست سے نتھی نہ کیا جائے۔

’پاکستان امید کرتا ہے کہ اس دورے کے دوران بھارتی حکومت پاکستانی ٹیم کو مطلوبہ سیکیورٹی مہیا کرے گی۔ سکیورٹی کے سلسلے میں پاکستان نے آئی سی سی اور بھارتی حکام کو اپنے تحفظات سے آگاہ کر دیا ہے۔‘

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر پر بھارتی جابرانہ اور یک طرفہ قبضے کے 4 سال پورے ہونے پر پاکستان نے اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور پاکستان کشمیریوں کی سیاسی سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔

’بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں یکطرفہ طور پر انتخابی حلقہ بندیوں اور جعلی ڈومیسائل کے اجراء کا عمل جاری رکھا۔ یہ عمل کشمیری اکثریت کو اقلیت میں بدلنے اور چوتھے جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی ہے۔ پاکستان اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت کرتا ہے اوران کی ،سیاسی ،سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔‘

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق 31 جولائی کو وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اسلامی تعاون تنظیم کے ہنگامی اجلاس میں شرکت کی جس میں اسلاموفوبیاکے خلاف مشترکہ موقف اختیارکرنے پر زوردیا گیا۔ وزیرخارجہ نے قرآن پاک کی بے حرمتی اور اسلاموفوبیا کے بار بار ہونے والے واقعات کی مذمت کی۔

’وزیر خارجہ نے نفرت انگیزی کو کم کر کے پرامن بقائے باہمی کی بات کی۔ انہوں نے اسلاموفوبیا کے بڑھتے ہوئے واقعات کے تناظر میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے سے ملاقات پر زور دیا۔‘

ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ چین کے نائب وزیراعظم اور صدر شی جن پنگ کے خصوصی نمائندے ہی لائی فینگ نے سی پیک کی 10 ویں سالگرہ کے موقع پر پاکستان کا دورہ کیا۔ دورے کے موقع  پر دونوں اطراف سے باہمی تعاون مزید بڑھانے، تجارت، سرمایہ کاری، سی پیک اور بیلٹ اینڈ روڈ پروگرام کے تحت مزید منصوبوں کے لیے تعاون بڑھانے کے بارے میں بات کی گئی۔

’سی پیک کی وجہ سے پاکستان میں دولاکھ نوکریاں ملیں، آٹھ ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل ہوئی، 932 کلومیٹر سڑکیں اور 820 کلومیٹر آپٹیکل فائبر کے منصوبے مکمل کئے گئے۔ سی پیک کے دوسرے مرحلے میں زراعت کی ترقی کے لیے تعاون بڑھایا جائے گا۔‘

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ترک وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان میں پاکستان نیوی کے لیے جنگی بحری جہاز کا افتتاح کیا گیا جس کا آغاز 2018 میں ہوا تھا۔ یہ منصوبہ دونوں ملکوں کے مابین دفاعی پیداوار میں تعاون کا عکاس ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم