انتخابات کے لیے نئی مردم شماری کو مسترد کرتے ہیں، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن

پیر 7 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے انتخابات کے لیے نئی مردم شماری کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہاکہ نئی مردم شماری کی بنیاد پر عام انتخابات کرانے کے حکومتی فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

سپریم کورٹ بار ایسوی ایشن کے مطابق نئی مردم شماری انتخابات کے انعقاد میں غیر آئینی تاخیر کا سبب بنے گی، آئین کے مطابق مقررہ وقت میں انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کا فرض ہے۔

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا ہے کہ آئین کے مطابق اسمبلیوں کی تحلیل کے 90 دن کے اندر انتخابات کرائے جائیں، کیونکہ الیکشن کمیشن 90 دن کے اندر انتخابات کے انعقاد کی تاریخ کا اعلان کرنے کا پابند ہے۔

’آبادی میں حالیہ اضافے کے لیے صوبائی اور قومی اسمبلی کی نشستوں میں اضافے کی ضرورت ہے۔‘

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا کہنا تھاکہ صوبائی اور قومی اسمبلیوں کی نشستوں میں اضافہ صرف آئینی ترمیم کے ذریعے ہی حاصل کیا جا سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp