’ایس آئی ایف سی‘ کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس، غیرملکی سرمایہ کاری کے منصوبوں کی منظوری

پیر 7 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی زیر صدارت خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی ایپکس کمیٹی کا تیسرا اجلاس ہوا ہے۔

اجلاس میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر، وفاقی و صوبائی وزراء اور اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔

وزیر اعظم نے مختصر مدت میں خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کو مکمل طور پر فعال بنانے اور باہمی تعاون کے ذریعے اس کی موثر کارکردگی کو سراہا۔

مزید پڑھیں

وزیراعظم نے سیمینارز اور منصوبوں کے افتتاح کے ذریعے عالمی رسائی کی حکمت عملی کو سراہا۔

اجلاس میں ایپکس کمیٹی نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی زیر سرپرستی زراعت، معدنیات، توانائی، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے مختلف منصوبوں کی حتمی منظوری دی۔

ایپکس کمیٹی نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے ذریعے سعودی عرب سے اعلیٰ سطح کے وفد کے متوقع دورے کے کامیاب انعقاد کے لیے مکمل حمایت کا اظہار کیا۔

اجلاس میں ایپکس کمیٹی نے عبوری حکومت سے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی پیشرفت کی رفتار برقرار رکھنے کی امید کا اظہار کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مجھ سے جلنے والوں کی اپنی کوئی پہچان نہیں، دیدار کے الزامات پر ریشم کا سخت ردعمل

ماہرین کا گوگل پر زور: بچوں کے لیے یوٹیوب پر اے آئی ویڈیوز بند کریں

پاکستان کی لبنان میں اقوامِ متحدہ کے امن دستوں پر حملوں کی مذمت، جنگی جرم قرار

ٹرمپ کا ایران جنگ جاری رکھنے کے اعلان کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

بنگلہ دیش: بی این پی رہنما الیاس علی کے لاپتا ہونے کے معاملے میں نئے انکشافات، سابق حکومت پر سنگین الزامات

ویڈیو

سعودی عرب سے ترسیلات اور حجاز مقدس سے متعلق شہریوں کے خیالات

حج اور عمرہ کی یادیں جو آنکھوں کو نم کر دیں

پیغام پاکستان بیانیہ، محراب و منبر کی اصلاح اور عدالتی انصاف شدت پسندی ختم کر سکتا ہے: علّامہ عارف الواحدی

کالم / تجزیہ

’میں نے کہا تھا ناں کہ پھنس جائیں گے؟‘

ہز ماسٹرز وائس

ایران یا سعودی عرب: پاکستان کو مشکل فیصلہ کرنا پڑ سکتا ہے؟