حلقہ بندیاں آئین کا تقاضا، عام انتخابات فروری یا مارچ تک جا سکتے ہیں: وزیر داخلہ راناثنااللہ

پیر 7 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر داخلہ راناثنااللہ نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات فروری یا مارچ تک جا سکتے ہیں کیوں کہ نئی مردم شماری کے بعد حلقہ بندیاں ہونا آئین کا تقاضا ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری پارٹی کا مفاد کچھ بھی ہو ہمیشہ ملکی مفاد کو ترجیح دینی چاہیے۔

راناثنااللہ نے کہا کہ نگران وزیراعظم کا نام ابھی تک فائنل نہیں ہوا، اگر ماہر معیشت کی طرف بات گئی تو حفیظ شیخ ایک معتبر نام ہو سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہو سکتا ہے کہ کل تک نگراں وزیراعظم کا نام فائنل ہو جائے، ایسا نام بھی آ سکتا ہے جس پر ابھی تک بات ہی نہیں ہوئی۔

راناثنااللہ نے کہا کہ مردم شماری کو اتفاق رائے سے قبول کیا گیا جو خوش آئند ہے، اس سے قبل مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس اس لیے نہیں بلایا جا رہا تھا کیوں کہ نئی مردم شماری پر بلوچستان، کراچی اور خیبرپختونخوا کو اعتراضات تھے۔ اگر مردم شماری پر اعتراضات برقرار رہتے تو یہ ملک کے لیے بہتر نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے گرفتاری کے دوران کوئی مزاحمت نہیں کی۔ وکیل زدوکوب اور مزاحمت کا کہہ رہے ہیں جو درست نہیں۔

عمران خان جیل میں بہتر کلاس کے لیے جیل سپرنٹنڈنٹ کو درخواست دیں

انہوں نے کہا کہ جیل میں بہتر کلاس حاصل کرنے کے لیے عمران خان کو جیل سپرنٹنڈنٹ کو درخواست دینا ہو گی۔

رانا ثنااللہ نے کہا کہ عمران خان کے دور میں ہمیں تو جیل میں بہتر کلاس نہیں دی گئی لیکن ہم ان کے ساتھ کوئی غیرقانونی سلوک نہیں کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

گوگل فوٹوز میں نئے مصنوعی ذہانت کے فیچرز متعارف

استثنیٰ کسی شخصیت کے لیے نہیں بلکہ صدر و وزیراعظم کے عہدوں کا احترام ہے، رانا ثنا اللہ

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ