چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے کھلی ہوا میں بیٹھ کے اے سی کے مزے:”آئی ایم ایف کے ڈالرصحیح جگہ جارہے ہیں”

منگل 8 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گزشتہ کچھ مہینوں سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر صارفین کی جانب سے یہ بحث جاری ہے کہ کیا پاکستان دیوالیہ ہو جائے گا؟ جس کی وجہ یقینا ملک میں آئے روز بڑھتی ہوئی مہنگائی اور ڈالر کی بڑھتی ہوئی قدر ہے۔ آئی ایم ایف سے معاہدہ اور پھر اس کے نتیجے میں ہونے والی مہنگائی سے پریشان عوام جہاں حکومت وقت کو تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں وہی حکمرانوں کی شاہ خرچیاں اور وی آئی پی پروٹوکول بھی شدید تنقید کی زد پر ہے۔

ایسی ہی ایک ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر گردش کر رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کوئٹہ میں چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی اپنے کچھ ساتھیوں کے ساتھ باہر کھلی ہوا میں بیٹھنے کے باوجود ایئر کنڈیشن سے لطف اندوز ہورے ہیں ، ویڈیو کے وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا صارفین نے ان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور تبصروں کا ایک نا تھمنے والا سلسلہ شروع ہوگیا۔

ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے صارف خرم اقبال نے لکھا یورپ، امریکا یا کسی بھی اور ملک میں کھلی فضا میں ایئر کنڈیشن کے استعمال کی ایسی شاندار مثال شاید ہی آپ کو کہیں ملے، ایک قرض دار ملک کے سیاستدانوں کی ہر شان نرالی ہے۔۔!

 


ویڈیو پر بحث مزید آگے بڑھی تو صارفین کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جنگل کا قانون ہے جہاں کوئی کچھ بھی کر سکتا ہے اسی حوالے سے صارف عاصم عمران لکھتے ہیں کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان ہے یہاں کچھ بھی ہو سکتا ہے سوائے ایمان داری کے۔


حکمرانوں کو حاصل ہونے والی مراعات کے حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے صارف صائمہ احمد کیانی لکھتی ہیں کہ انہوں نے کون سا اپنی جیب سے بل دینا ہے۔


ملک میں بڑھتی غربت اور حکمرانوں کی شاہ خرچیوں پر طنز کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا ڈالر صرف ان حکمرانوں کی سہولیات کی لیے لئے جاتے ہیں اور عوام کے حصے میں ان کے عوض مہنگائی آتی ہے۔


آئی ایم ایف سے ملنے والے قرضوں کے حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے صارف مارک لکھتے ہیں کہ پاکستان کو آئی ایم ایف کے ڈالرز کی انتہائی ضرورت ہے، ڈالرز صحیح جگہ پر جا رہے ہیں “آؤٹ ڈور ایئر کنڈیشننگ”


صارفین کا ماننا تھا کہ پاکستان میں بیرونی قرضوں کی وجہ سے مہنگائی میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے جبکہ ان سخت معاشی حالات کے باجود حکومت اپنے خرچے کم کرنے کے بجائے فضول خرچیاں کر کے عوام کے لیے مزید مشکلات بڑھا رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp