ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، پاکستان کو شکست پر امپائر تنقید کی زد میں

پیر 13 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اتوار کو کیپ ٹاؤن میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا میچ کھیلا گیا۔ انڈیا نے پاکستان کو سات وکٹ سے شکست دے دی۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو اچھا ثابت نہ ہوا۔ پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 150 رنز کا ہدف دیا۔ بھارت نے 19 ویں اوور میں ہدف حاصل کرلیا۔

پاکستان کی کپتان بسمہ معروف نے 55 گیندوں پر 68 جبکہ عائشہ نسیم نے دو چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے 43 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی ۔

بھارت کی ریچا نے 20 گیندوں پر 31 جبکہ جمائما نے 38 گیندوں پر 53 رنز بنا کر فتح میں حصہ ڈالا۔ جمائما کو شاندار اننگز پر میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے میچ کی ناقص امپائرنگ پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔پاکستان کے ساتویں اوور میں امپائر جیکولین ولیمز نے ایک گیند اضافی کروا دی۔ جس پر بھارتی کھلاڑی جمائما روڈریگوئز نے چوکا لگایا۔ متنازع فیصلے پر امپائر پر سوشل میڈیا پر کڑی تنقید کی جا رہی ہیں ۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp