پنجاب میں گاڑیوں کی منتقلی کے لیے بائیومیٹرک کرانا اب کتنا آسان ہوگیا؟

بدھ 9 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں گاڑیوں کی منتقلی ہمیشہ سے ایک مشکل عمل رہا ہے، کیونکہ گاڑی بیچنے والا اور خریدار دونوں کو ہی بیک وقت اکٹھے ہوکر بائیو میٹرک کا عمل پورا کرنا پڑتا تھا تاہم پنجاب حکومت کا اس عمل کو آسان بنانے کے لیے ایک اچھا اقدام سامنے آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب نے عوام کی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے گاڑی کی منتقلی کے لیے بائیو میٹرک کا عمل مزید آسان کر دیا ہے جس کے تحت اب صرف گاڑی بیچنے والا ہی بائیو میٹرک  کرا کے منتقلی کی درخواست دے سکے گا۔

ترجمان محکمہ ایکسائز کے مطابق گاڑی بیچنے اور خریدنے والے کے لیے اکٹھے بائیو میٹرک کی شرط کو ختم کر دیا گیا ہے، صوبائی کابینہ نے موٹر وہیکلز رولز میں ترامیم کی منظوری بھی دے دی ہے۔

ترجمان کے مطابق ترامیم موٹرڈیلرز ایسوسی ایشن کی مشاورت سے کی گئی ہیں، جس کے مطابق گاڑی بیچنے والا بائیو میٹرک کرا کے منتقلی کی درخواست دے گا، اس تاریخ کے بعد خریدار مقررہ فیس اداکر کے 30 دن میں بائیو میٹرک کراسکے گا۔

ترجمان کے مطابق 30 دن میں بائیومیٹرک نہ کرانے پر ہر ماہ خریدار کو 10 ہزار روپے جرمانہ کیا جائے گا، 120 دن تک بائیومیٹرک نہ کرانے پر مکمل جرمانہ کے ساتھ نئی بائیومیٹرک کرانا ہوگی۔

واضح رہے محکمہ ایکسائز کے مطابق دوسری ترمیم کے تحت وراثتی سرٹیفکیٹ کے علاوہ اب نادرا کا فیملی سرٹیفکیٹ بھی قابل قبول ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وینزویلا کی اپوزیشن رہنما ماریا ماچادو نے اپنا نوبیل انعام صدر ٹرمپ کو پیش کردیا

پاکستانی ٹینس کھلاڑی طلحہ وحید نے گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر لیا

امیگرنٹ ویزوں کی معطلی ایک متنازع چارٹ پر مبنی، امریکی ماہر خارجہ امور کا انکشاف

سلامتی کونسل میں امریکا اور ایران آمنے سامنے، سخت بیانات کا تبادلہ

ورلڈ کپ سے پہلے ہی شائقین کا طوفان، فیفا کو ٹکٹوں کی تاریخ ساز ڈیمانڈ کا سامنا

ویڈیو

‘انڈس اے آئی ویک’ پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کی طرف ایک قدم

دینی اور دنیوی تعلیم کی روشنی پھیلانے والے جامعہ اشرفیہ کے نابینا مدرس و مدیر انگریزی رسالہ

بسنت منانے کی خواہش اوورسیز پاکستانیوں کو بھی لاہور کھینچ لائی

کالم / تجزیہ

یہ اظہارِ رائے نہیں، یہ سائبر وار ہے

دو مہکتے واقعات جنہوں نے بہت کچھ سکھایا

’شام ڈھل جائے تو محسنؔ تم بھی گھر جایا کرو‘