پی ٹی آئی بلوچستان کے صدر اور سیکریٹری جنرل سمیت اہم عہدوں پر نئی تقرریاں

بدھ 9 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کی صوبائی کابینہ میں نئی تقرریاں کی گئی ہیں، پارٹی نے مختلف عہدوں پر 19 نئے اراکین مقرر کر دیے۔

ڈاکٹر منیر بلوچ کو پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کا صدر جبکہ سالار خان ککڑ کو جنرل سیکریٹری مقرر کر دیا گیا ہے۔

سید ظہور آغا، عبد الباری اور مالک نصیب اللہ کو پی ٹی آئی بلوچستان کے سینیئر نائب صدور کی ذمہ داریاں دی گئی ہیں۔

گودا خان حجوانی، میر علی آغا، عمران حسین ہزارہ کو نائب صدر بنا دیا گیا ہے جبکہ عالم خان ککڑ کو ایڈیشنل سیکریٹری جنرل کا عہدہ دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ نور خان خیلجی، رئیس عبدالرحمان، حافظ نواب بلوچ اور پیر بخش جموٹ صوبائی ڈپٹی جنرل سیکریٹری کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

نواب خان دمر، رحیم آغا، عبداللہ جان موسیٰ خیل کو بھی ڈپٹی جنرل سیکرٹری بنا دیا گیا ہے۔ جبکہ سردار حسین شاہ شیرازی کو سیکریٹری اطلاعات کا عہدہ دیا گیا ہے۔

عزیز خان ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات جبکہ سید اقبال شاہ کو سیکرٹری لیگل افیئرز کا عہدہ دیا گیا ہے۔

مرکزی سیکریٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف عمر ایوب کے دستخط سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے خلاف ممکنہ جنگ میں جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اعلان

امریکا نے اپنا بحری بیڑا ’جارج بش‘ بحیرہ ہند میں اتار دیا

بنگلہ دیشی بارڈر گارڈز کی اسمگلنگ کے خلاف بڑی کارروائی، 84 لاکھ ٹکا مالیت کی بھارتی ساڑیاں برآمد

سکھ رہنماؤں کو بھارتی دھمکیاں، سکھ فار جسٹس نے بھارتی سفارتکار کی مبینہ آڈیو لیک کردی

ویڈیو

سعودی عرب سے 3 بلین ڈالرز ملنے پر پاکستانی کیا کہتے ہیں؟

خیبر پختونخوا: دہشتگردی کے واقعات میں کمی، پشاور کے شہری کیا کہتے ہیں؟

پہلگام حملہ: کیا یہ خود ساختہ منصوبہ تھا؟

کالم / تجزیہ

عالمی دن پر کتاب سے مکالمہ

جنگ اور جنگ بندی کے مابین مرتب کیے 9 نتائج

لاہور پر ’مغل اعظم‘ کی یلغار