ڈی ایچ اے لاہور میں گارڈز کی پٹائی کرنے والے 2 ویگو سوار گرفتار 3 کی تلاش جاری

بدھ 9 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور میں رانگ ڈرائیونگ سے روکنے کی کوشش کرنے والے گارڈ سے ایک ویگو گاڑی میں سوار نامعلوم افراد کی مارپیٹ کے مناظر سوشل ٹائم لائنز پر وائرل ہوئے۔

مختلف ویڈیوز منظرعام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا پر اس واقعے میں ملوث افراد کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ یہ سلسلہ بڑھا تو لاہور پولیس بھی ایکشن میں آئی اور نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق وہ اب تک دو ملزمان تک پہچنے میں کامیاب ہوچکی ہے جب کہ مزید 3 افراد کی تلاش جاری ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مختلف جگہوں پر چھاپے مارے جارہے ہیں اور مزید تفتیش  میں سامنے آئے گا کہ وہ لوگ کون تھے اور اسلحہ کس کے نام پر تھا۔

واضع رہے کہ پیر کو سامنے آنے والی ویڈیو کے ریکارڈ کیے جانے کی تاریخ تو واضح نہیں تھی البتہ اسے شیئر کرنے والوں کا دعوٰی ہے کہ ویڈیو ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) رایا لاہور (ڈیفنس رایا گالف اینڈ کنٹری کلب) کی ہے۔

مختصر دورانیے کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گاڑیوں کا ایک ہجوم ہے اور ٹریفک کنٹرول کرنے پر مامور ڈی ایچ اے کا ایک گارڈ ان کے لیے راستہ بنا رہا ہے۔

ایسے میں ایک سفید ویگو گاڑی سائیڈ سے آنے والی گاڑی کو راستہ دینے کے بجائے رانگ سائیڈ پر مڑتی ہے جسے روکنے کے لیے گارڈ آگے آتا ہے تاہم ڈرائیور رکنے کے بجائے گاڑی سے گارڈ کو دھکیلتا ہوا آگے بڑھ جاتا ہے۔

اگلے مناظر میں گاڑی کو رکتے اور اس میں سے کچھ  افراد کو اترتے دیکھا گیا۔ ہاتھوں میں اسلحہ تھامے یہ افراد گارڈ کے پاس پہنچ کر اس کی پٹائی کرتے ہیں۔

پختہ عمر کے ساتھی گارڈ کو پٹتا دیکھ کر دیگر گارڈز وہاں پہنچتے ہیں لیکن مسلح افراد مار پیٹ کا سلسلہ جاری رکھتے ہیں اور کچھ دیر بعد واپس اپنی گاڑی کی جانب جاتے دکھائی دیتے  ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صحت کے شعبے میں سرمایہ کاری پاکستان کے مستقبل میں سرمایہ کاری ہے، وزیر خزانہ

پمز آتشزدگی: وزیراعظم کی بچے کو بچانے والی نرس کے لیے ستارہ خدمت اور ایک کروڑ روپے انعام کی منظوری

نو منتخب وزیراعظم آزاد کشمیر بیرسٹر افتخار گیلانی کی شاہ غلام قادر سے اہم ملاقات، ناراضی ختم ہونے کا امکان

پمز سانحہ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر سمیت 8 افسران معطل، وزیراعظم کا ذمہ داروں کے خلاف فوجداری کارروائی کا حکم

ہمارا نظامِ صحت سڑ چکا، سانحہ پمز کی انکوائری رپورٹ سے تمام حقائق سامنے آجائیں گے، وزیر صحت مصطفیٰ کمال

ویڈیو

ہمارا نظامِ صحت سڑ چکا، سانحہ پمز کی انکوائری رپورٹ سے تمام حقائق سامنے آجائیں گے، وزیر صحت مصطفیٰ کمال

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کراچی پاسپورٹ آفس اور ایئرپورٹ کا دورہ، سہولیات میں اضافے کا اعلان

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں