صحت مند زندگی کے لیے کون سی غذائیں اہم ہیں؟

جمعرات 10 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

یونیورسٹی آف واروک کے ایک محقق کا کہنا ہے کہ مغربی معاشروں میں بہتر صحت کو فروغ دینے کے لیے ضروری ہے کہ ہم اپنی خوراک اور کھانے پینے کے طریقہ کار کو بدل دیں۔

یعنی غیر صحت مند، الٹرا پروسیسڈ، شوگر سے بھرے ہوئے اور فائبر کی کمی والی غذاؤں سے دور رہنا ہو گا اور صحت بخش، فائبر سے بھرپور، سبزیوں اور پودوں پر مبنی غذاؤں کی طرف راغب ہونا ہو گا۔

ڈاکٹر تھامس باربر یونیورسٹی ہاسپٹل کووینٹری اور واروک شائر میں موٹاپے کی وجوہات سے متعلق ایسوسی ایٹ کلینیکل پروفیسر اور سربراہ ہیں۔ وہ ایک صحت مند زندگی اور بحیرہ روم کی غذا سے متعلق تحقیق کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ صحت مند زندگی کی کلید ‘صحت مند چکنائی’ ہے جو بالخصوص زیتون کے تیل میں پائی جاتی ہے۔ محققین کا کہنا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ بہتر اور صحت مند زندگی کے لیے خوراک سے متعلق اپنے نقطہ نظر کو بدلا جائے اور ایسی چکنائی کا استعمال کیا جائے جو آپ کی صحت پر بُرا اثر نہ ڈالے ۔

محققین کا کہنا ہے کہ بحیرہ روم کی خوراک طویل عرصے سے دل کی بیماری کے خطرے کو کم کرنے اور صحت مند وزن کو برقرار رکھنے کے لیے انتہائی اہم رہی ہے۔ پھر ہر کوئی ایسی ہی خوراک کیوں نہیں اپنا رہا ہے؟ واضح رہے کہ بحیرہ روم کے ممالک میں سال بھر زیتون کا تیل، تازہ پھل اور سبزیاں بکثرت ملتی ہیں۔جن کے استعمال سے بیماریوں اور موٹے پا پر قابو پایا جا رہا ہے۔

محققین کا کہنا ہے کہ صحت مند زندگی کے لیے ضروری ہے کہ آپ سبزیوں سے بھرے ہوئے پکوان کا کثرت سے استعمال شروع کر دیں، جیسے کینوا یونانی سلاد گرڈچکن اور بھنے ہوئے ٹماٹر کے ساتھ سالمن مچھلی یا ہری مرچیں اور سب سے اہم زیتون کے تیل پکی ہوئی سبزیاں، اس کے ساتھ تازہ پھلوں کو بھی شامل کیا جانا چاہیے۔

ڈاکٹر تھامس باربر بتاتے ہیں کہ بحرہ روم کی خوراک صحت کے لیے فی الحال متوازن ہے لیکن یہاں کے عوام کو ایک مشکل کا سامنا ضرور کرنا پڑ رہا ہے کہ جب وہ یہاں سے باہر جاتے ہیں تو انہیں اس طرح کی خوراک میسر نہیں آتی اس لیے دیگر ممالک کو بھی چاہییے کہ وہ ایسی متوازن غذا کے لیے اپنا طریقہ کار بدلیں۔

بحیرہ روم کے طرز زندگی اور آب و ہوا کے ساتھ ہزاروں سال کے ثقافتی انضمام اور صف بندی نے غیر بحیرہ روم کی آبادیوں کے لئے ایم ڈی کو مکمل طور پر قبول کرنا مشکل بنا دیا ہے۔

محققین کا یہ بھی کہنا ہے کہ بحیرہ روم سے باہر ثقافتی رکاوٹیں اس صحت مند طرزِ زندگی کو اپنانے میں چیلنجز کا بھی سامنا ہے کیوں کہ روزانہ کافی مقدار میں پھل، سبزیاں اور زیتون کے تیل کا استعمال لوگوں کی استعدادِ کار پر بھی منحصر ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp