خیبرپختونخوا کی کُل نگراں کابینہ سے استعفے طلب، نئے وزرا کی فہرست تکمیلی مرحلے میں

جمعرات 10 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبرپختونخوا کی نگراں کابینہ کو فارغ کرکے نئی کابینہ تشکیل دینے پر کام شروع ہو گیا اور اس حوالے سے نگراں وزیراعلیٰ نے کچھ وزرا کے استعفے وصول بھی کرلیے۔

ذرائع نے وی نیوز کو بتایا کہ نگراں وزیر اعلیٰ اعظم خان نے گزشتہ روز کابینہ ارکان کو ایک چائے کی دعوت پر مدعو کیا تھا اور انہیں کابینہ سے فارغ کرنے کا بتاتے ہوئے اپنے استعفے جمع کرانے کی ہدایت کی تھی۔

وزیرا علیٰ نے تمام کابینہ اراکین کو بتا دیا تھا کہ اب وہ کابینہ ممبر نہیں رہے جس پر کچھ اراکین نے استعفی پیش کر دیے ہیں جب کہ کچھ کی جانب سے استعفے ابھی آنے ہیں۔ اب وزیراعلیٰ نئی نگران کابینہ تشکیل دیں گے جس کے لیے مشاورت ہوئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے نگراں وزرا کی فہرست بھی تیار کر لی گئی ہے جس میں قبائلی اضلاع سے بھی شخصیات شامل ہیں۔

گزشتہ روز کابینہ کا اجلاس الوداعی تھا جس میں نگراں وزرا کچھ پریشان دکھائی دیے۔ ذرائع نے بتایا کہ سیاسی وابستگیوں کی وجہ سے نگراں حکومت کو تنقید کا سامنا تھا اور نگراں وزیرا علیٰ اعظم خان بھی کچھ زیادہ خوش نہیں تھے۔ جب کہ زیادہ تر وزرا  مبینہ طور پر گورنر سے تعلق کی وجہ سے کابینہ میں شامل ہوئے تھے۔

ذرائع نے بتایا کہ نگراں وزیراعلیٰ کے پاس اب تک کم از کم 19 وزرا کے استفعے آچکے ہیں جن میں پیر ہارون شاہ، فضل الہی، حمایت اللہ، تاج محمد، ظفر محمود، رحمت اسلام خٹک بھی شامل ہیں۔ ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ نئی کابینہ کی تشکیل بھی جلد ہو گی اور جو نام سامنے ائے ہیں ان میں بھی سیاسی پارٹیوں سے وابستہ افراد بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ کچھ دن پہلے الیکش کمیشن نے بھی نگراں وزیر اعلیٰ کو مراسلہ بھیجا تھا جس میں کابینہ میں شامل سیاسی وابستگی والے نگراں وزرا کو ہٹانے کی ہدایت کی تھی۔

صوبے میں نگراں وزرا کی تعداد 15 ہے جب کہ مشیران برائے وزیراعلیٰ 4 اور 6 معاونین خصوصی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

خیبر پختونخوا میں بارشوں، آندھی اور ژالہ باری کا الرٹ جاری

امن معاہدہ: ایران نے بہت وقت ضائع کیا ہے، تاخیر کی قیمت چکانی پڑے گی، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

فیفا ورلڈ کپ 2026 3 ممالک میں شاندار افتتاحی تقریبات کا آغاز، شکیرا، کیٹی پیری اور برنا بوائے مدعو

اسلام آباد میں کتوں کی بھرمار، بچہ حملے سے بال بال بچ گیا، ویڈیو وائرل

صدر آصف علی زرداری کا ہیلی کاپٹر حادثے میں پاک فوج کے اہلکاروں کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار

ویڈیو

بجٹ 27-2026، کم از کم تنخواہ کتنی ہونی چاہیے؟ اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

ایران امریکا ثالثی کے بعد بیرونی قوتیں پاکستان میں عدم استحکام کی کوششیں کررہی ہیں: سفارتکار ضمیر اکرم

پاکستان کا اگلا وزیراعظم بلاول بھٹو ہوگا اور اپنی ماں اور نانا کی طرح ملک کی خدمت کرے گا، سینیٹر پیپلزپارٹی شہادت اعوان

کالم / تجزیہ

’سعودی عرب پاکستان کی ریڈ لائن ہے‘

چاچا کرکٹ صرف تماشائی نہیں تھا

میں انس عبیداللہ عابد کے جنازے میں کیوں نہیں گیا؟