عمران خان نے جیل میں کون سی کتابیں منگوائی ہیں؟

جمعرات 10 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وزیراعظم عمران خان کی جمعرات کو اٹک جیل میں اپنی اہلیہ بشریٰ بیگم سے پہلی ملاقات ہوئی جو ایک گھنٹے تک جاری رہی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے جیل میں مطالعہ کے لیے چند کتابیں منگوائی ہیں جو انہیں ممکنہ طور پر جمعے کو پہنچادی جائیں گی۔ یہ کتابیں عمران خان کی بنی گالہ والی رہائش کی لائیبریری میں موجود ہیں۔
وی نیوز کو حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق عمران خان نے قران شریف، احادیث، سیرت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم، فلسفے اور روحانیت پر مشتمل کتب مطالعے کے لیے منگوائی ہیں۔
ذرائع کے مطابق عمران خان کے لیے قران شریف کے علاوہ 9 کتب جمعے کو بھجوائی جائیں گی جن میں امریکی فلاسفر ولیم کلارک کی اسلامی فلسفے اور روحانیت پر تحریر کی گئی وژن آف اسلام بھی شامل ہے۔


سابق وزیراعظم کے مطالعے کے لیے جیل بھیجی جانے والی کتب میں احادیث کا مجموعہ ریاض الصالحین بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ سیرت نبوی کی کتاب ’دی لائف آد محمد‘ اور ابن خلدون کی کتاب مقدمہ بھی شامل ہے۔
عمران خان کو نبی آخرالزماں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی پر تحریر کی گئی کتاب دی لائف اینڈ ٹائمز آف محمد رسول اللہ اور روحانیت کی کتاب الشفاء بھی بھیجے جانے والی کتب میں شامل ہوں گی۔
ذرائع نے وی نیوز کو بتایا کہ عمران خان کے لیے یہ تمام کتب جمعے کو بنی گالہ سے اٹک جیل پہنچائی جائیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp