کوہلی انسٹاگرام کے تیسرے امیر ترین کھلاڑی بن گئے، ایک پوسٹ کے کتنےکروڑ کماتے ہیں؟

جمعہ 11 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ویرات کوہلی سوشل میڈیا سائیٹ انسٹاگرام پر تیسرے امیر ترین ایتھلیٹ بن گئے ہیں، کوہلی ایک انسٹاگرام پوسٹ کے ساڑھے 11 کروڑ بھارتی روپے کماتے ہیں۔ معروف پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو 59 کروڑ 68 لاکھ 48 ہزار 846 فالوورز کے ساتھ پہلے جبکہ شہرہ آفاق ارجنٹائنی فٹبالر لیونل میسی47 کروڑ 92 لاکھ 68 ہزار 484 فالوورز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

سوشل میڈیا مارکیٹنگ سلوشنز پلیٹ فارم ہوپر ایچ کیو کے مطابق ویرات کوہلی انسٹاگرام پر تیسرے امیر ترین ایتھلیٹ ہیں اور ٹاپ 25 میں شامل واحد بھارتی شخصیت ہیں۔ 2023 کی انسٹاگرام رچ لسٹ کے مطابق کوہلی کی فی پوسٹ 13 لاکھ 84 ہزار ڈالر یا 11 کروڑ 45 لاکھ بھارتی روپے کی ہے۔

ہندوستانی اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد 25 کروڑ 52 لاکھ 69 ہزار 526 ہے۔ ان کی انسٹاگرام ٹائم لائن پر نظر ڈالی جائے تو ان کی پوسٹس میں بڑے پیمانے پر ان کی مصروفیات ظاہر ہوتی ہیں۔

کوہلی کی انسٹا گرام پوسٹس میں ان کی روزمرہ مصروفیات یعنی سخت ورزش، آرام دہ سفر، اہلیہ اور اداکارہ انوشکا شرما اور بیٹی کے ساتھ تصاویر وغیرہ شامل ہیں۔ واضح رہے کہ ان کی اہلیہ انوشکا شرما کے فالوورز کی تعداد بھی 6 کروڑ 45لاکھ ہے۔

کھیلوں کی دنیا میں کمائی اور بزنس پر نظر رکھنے والی معروف سائیٹ اسپورٹیکو کی حالیہ فہرست میں ویرات کوہلی کو دنیا کے سب سے زیادہ کمانے والے 100 کھلاڑیوں میں بھی شامل کیا گیا ہے اور ان کی کل کمائی 1000 کروڑ روپے سے زیادہ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ہم نے اوور ورکنگ کو معمول بنا لیا، 8 گھنٹے کا کام کافی: دیپیکا پڈوکون

27ویں آئینی ترمیم کیخلاف احتجاجاً لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شمس محمود مرزا بھی مستعفی

عالمی جریدوں نے تسلیم کیا کہ عمران خان اہم فیصلے توہمات کی بنیاد پر کرتے تھے، عطا تارڑ

جازان میں بین الاقوامی کانفرنس LabTech 2025، سائنس اور لیبارٹری ٹیکنالوجی کی دنیا کا مرکز بنے گی

دہشتگرد عناصر مقامی شہری نہیں، سرحد پار سے آتے ہیں، محسن نقوی کا قبائلی عمائدین خطاب

ویڈیو

گیدرنگ: جہاں آرٹ، خوشبو اور ذائقہ ایک ساتھ سانس لیتے ہیں

نکاح کے بعد نادرا کو معلومات کی فراہمی شہریوں کی ذمہ داری ہے یا سرکار کی؟

’سیف اینڈ سیکیور اسلام آباد‘ منصوبہ، اب ہر گھر اور گاڑی کی نگرانی ہوگی

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے