صدر مملکت عارف علوی نے 5 بلوں پر دستخط کردیے

جمعہ 11 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جمعے کو 5 بلوں کی منظوری دے دی۔

ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت نے جن بلوں کی منظوری دی ہے ان میں گیس (چوری کی روک تھام اور ریکوری) ترمیمی بل 2023، پریس کونسل آف پاکستان (ترمیمی) بل 2023، پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کارپویشن (تبدیلی) ترمیمی بل 2023، ٹریڈ مارکس (ترمیمی) بل 2023 اور تجارتی تنازعات کے حل کا بل 2023 شامل ہیں۔

صدر مملکت نے بلوں کی منظوری آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت دی۔ علاوہ ازیں صدر مملکت نے عبد الرزاق داؤد کی مزید 5 سال کے لیے بطور لمز یونیورسٹی کے پرو چانسلر کی منظوری بھی دی۔ صدر مملکت نے دوبارہ تعیناتی کی منظوری لمز چارٹر 1985 کے سیکشن 10 کے تحت دی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انٹرا پارٹی انتخابات نہ کرانے پر الیکشن کمیشن نے ’عوام پاکستان‘ کو ڈی لسٹ کردیا

اسمارٹ چشموں سے خفیہ ریکارڈنگ: لوگ ویڈیو رکوانے کے لیے ڈزنی کے گانے کیوں گانے لگے؟

مون سون بارشوں سے جاں بحق افراد کی تعداد 151 ہوگئی، 8 اگست سے نئے سلسلے کی پیشگوئی، الرٹ جاری

ایک دھن 639 سال، دنیا کا منفرد ترین موسیقی پروگرام جاری

‘بھوتوں کی مہک پہچان لیتا ہوں’، پیرانارمل انویسٹیگیٹر کے حیران کن دعوے

ویڈیو

’۔۔۔ ایک دستخط‘: تجارتی خسارے پر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوئٹزر لینڈ کو دھمکی دے دی

سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان ’مکہ مکرمہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے، کسی ایک پر حملہ تینوں پر حملہ تصور ہوگا

 ایران جنگ جلد ختم ہو جائے گی، آبنائے ہرمز کھولنے کے عبوری معاہدے کے امکانات روشن، صدر ٹرمپ کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

اپنی زندگی کے ایڈیٹر بنیں، رائٹر نہیں

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟