اٹک جیل میں سہولیات کا معاملہ، عمران خان کے وکیل انتظار پنجوتھا نے اہم نکتہ اٹھا دیا

ہفتہ 12 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے وکیل انتظار حسین پنجوتھا نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم کو جیل میں سہولیات کی فراہمی کے معاملے پر سپرنٹنڈنٹ جیل کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے لکھا کہ عدالت نے ملاقات کے لیے بھی جیل انتظامیہ کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا، صرف اتنا کہا گیا کہ ملاقات کا موقع دیا جانا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ جیل انتظامیہ نے عدالت کو بتایا کہ عمران خان کو سابق وزیراعظم کی حیثیت سے سہولیات دی جا رہی ہیں، لیکن ہم پوچھتے ہیں کہ جب اس جیل میں سہولیات میسر ہی نہیں تو جیل انتظامیہ کہاں سے پیدا کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے آج احکامات دیے تھے کہ جیل انتظامیہ ہفتے میں ایک یا ایک سے زیادہ دن عمران خان کی فیملی اور وکلا کے ساتھ ملاقات یقینی بنائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp