دنیا کی سب سے منفرد رہائش گاہ ۔۔۔ کچرا دان

منگل 14 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

28 سالہ ہیریسن مارشل جنوب مشرقی لندن میں کچرا دان (skip)سے بنائے گئے منفرد ’’گھر‘‘ میں رہ رہے ہیں۔ جسے انہوں نے حسب ضرورت لکڑی کا استعمال کرکے خوبصورت بنا دیا ہے۔

اس منصوبے کے بارے میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میرے لیے یہ واحد آپشن تھا ۔کیونکہ جب میں نے لندن میں ایک کمرے کی تلاش شروع کی تو اس وقت قیمتیں آسمان کو چھو رہی تھیں۔

لوگوں کو ایک ہی کمرے کے لیے سینکڑوں پیغامات مل رہے تھے اور پیسے جمع نہ کرانے کی صورت آپ اس میں رہنے کا موقع گنوا دیتے ۔

پھر میں نے اس آئیڈیا پر کام کرنا شروع کیا کہ کیا کچرے دان میں رہنا ممکن ہے ؟

تصویر بشکریہ سکائی نیوز

مسٹر مارشل کا کہنا ہے کہ اس کچرے دان کو رہائش کے قابل بنانے میں  تقریبا ً 4,000 پاونڈز لاگت آئی ہے ۔ مجھے امید ہے کہ دوسرے لوگ اس کی نقل تیار نہیں کریں گے ۔

میں نے اپنے گھر کو دوستوں اور خاندان کی جانب سے ملنے والے تحائف سے سجایا ہے ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میرے دوست پہلے ہی اس جگہ پر آ چکے ہیں اور ہر ایک آ کر یہ نئی جگہ دیکھنا چاہتا ہے ۔

اسکیپ ہاؤس کا ایک حصہ اسکیپ گیلری پر مشتمل ہے جس کا مقصد ابھرتے ہوئے فنکاروں کے لیے جگہ اور مواقع پیدا کرنا ہے ۔

تصویر بشکریہ سکائی نیوز

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کوئٹہ کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں دھماکا، 5 افراد جاں بحق، 19 زخمی

نریندر مودی کا غزہ جنگ کے خاتمے کے لیے ٹرمپ کے 20 نکاتی منصوبے کا خیرمقدم

اسلام آباد میں ضبط شدہ ٹیمپرڈ 42 فیصد گاڑیاں ڈپٹی کمشنر آفس کے لیے مختص

اسلام آباد کے کون سے 30 مقامات پر مفت وائی فائی کی سہولت دستیاب ہوگی؟

آئی فون 17 لینے والوں کو بڑا دھچکا، کمپنی نے خرابی تسلیم کرلی

ویڈیو

ٹرینوں کا اوپن آکشن: نجکاری یا تجارتی حکمت عملی؟

نمک منڈی میں چپلی کباب نے بھی جگہ بنالی

9 ٹرینوں کا اوپن آکشن اور نئی ریل گاڑیوں کا منصوبہ بھی، ریلویز کا مستقبل کیا ہے؟

کالم / تجزیہ

یہ حارث رؤف کس کا وژن ہیں؟

کرکٹ کی بہترین کتاب کیسے شائع ہوئی؟

سیزیرین کے بعد طبعی زچگی اور مصنوعی دردِ زہ