ارجنٹینا: گہرے سمندر میں نایاب دریافت، اسکول بس کے سائز کی جیلی فِش نمودار

بدھ 4 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سائنس دانوں نے ایک نایاب گہرے سمندری مشن کے دوران ارجنٹینا کے ساحل کے قریب انتہائی بڑی جسامت کی فینٹم جیلی فِش دریافت کی ہے جس کا سائز ایک اسکول بس کے برابر بتایا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کہکشانی مہمان، انوکھے سمندری جاندار، جنگلی کیٹرپلر اور یورپ کی آگ

یہ شاندار منظر شمٹ اوشن انسٹیٹیوٹ کے محققین نے ایک ریموٹ کنٹرولڈ آبدوز کی مدد سے ریکارڈ کیا۔ ویڈیو میں نایاب دیوہیکل فینٹم جیلی فِش کو تقریباً 820 فٹ گہرائی میں تیرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ جیلی فِش لمبائی میں ایک اسکول بس جتنی ہو سکتی ہے جبکہ اس کے 4 بازو 30 فٹ سے زائد لمبے ہیں۔ اس کی گھنٹی (بالائی گول اور چھتری نما حصہ) کا قطر ایک میٹر تک ہے۔

اس دریافت پر ردِعمل دیتے ہوئے مشن کی سربراہ سائنس دان ماریہ ایمیلیا براوو نے کہا کہ انہیں ارجنٹینا کے گہرے سمندر میں اس قدر حیاتیاتی تنوع دیکھنے کی توقع نہیں تھی اور یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ یہ علاقہ زندگی سے بھرپور ہے۔

مزید پڑھیے: دنیا کی سب سے مہنگی مچھلی کا ریکارڈ، جاپان میں بلیو فِن ٹونا 92 کروڑ روپے میں فروخت

محققین کی ٹیم نے بیونس آئرس سے لے کر جنوب میں تیئرا ڈیل فیوگو تک ارجنٹینا کے ساحلی علاقوں میں تحقیق کے دوران دیگر اہم دریافتیں بھی کیں۔

ان میں جنوب مغربی بحر اوقیانوس میں دنیا کی سب سے بڑی مرجانی چٹان شامل ہے جو جھینگوں، مچھلیوں اور آکٹوپس کے لیے اہم مسکن فراہم کرتی ہے۔

اس کے علاوہ، ٹیم نے ملک میں پہلی بار گہرے پانی میں وہیل فال (مردہ وہیل کا مسکن بن جانا) اور 28 نئی حیوانی اقسام بھی دریافت کیں۔

ماریہ ایمیلیا کے مطابق اتنے وسیع حیاتیاتی تنوع، ماحولیاتی نظام کے افعال اور ان کے باہمی تعلقات کو ایک ساتھ دیکھنا ناقابلِ یقین تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے ملک کی حیاتیاتی دولت کی ایک کھڑکی کھولی، مگر ابھی بہت سی کھڑکیاں باقی ہیں۔

مزید پڑھیں: برازیل کی شارک مچھلیاں بھی کوکین کی شوقین

شمٹ اوشن انسٹیٹیوٹ کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر جیوٹیکا ورمانی نے کہا کہ ہر گہرے سمندری مشن کے ساتھ یہ حقیقت سامنے آ رہی ہے کہ سمندر زندگی سے بھرپور ہے جتنا ہم خشکی پر دیکھتے ہیں بلکہ شاید اس سے بھی زیادہ کیونکہ زمین پر موجود 98 فیصد قابلِ رہائش جگہ سمندر پر مشتمل ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کراچی: پولیس کا جماعت اسلامی کی پریس کانفرنس پر دھاوا، رکن سندھ اسمبلی سمیت متعدد رہنما گرفتار

ایران یورینیم افزودگی پر مؤقف پر قائم، امریکا کا دباؤ اور عسکری پیغامات تیز

وزیراعظم یوتھ لون پروگرام: ریکارڈ درخواستیں موصول، قرض کب ملے گا؟ اعلان ہوگیا

حج بائیومیٹرک تصدیق کا آج آخری دن

دہشتگردی کے خلاف مشترکہ عزم کی ضرورت ہے، صدر آصف علی زرداری

ویڈیو

لاہور میں بسنت فیسٹیول کی دھوم، آسمان پر ستاروں کی جگہ رنگ برنگی پتنگوں نے لے لی

مریم نواز نے مسکراہٹیں بکھیرنے کے لئے انتھک محنت کی، سلمٰی بٹ کا جشن بسنت

لائیو8 فروری احتجاج، اپوزیشن کی پہیہ جام کی اپیل ناکام، ملک بھر میں بڑے بازار کھلے رہے

کالم / تجزیہ

کچھ بسنت اور گڈی اڑانے سے متعلق

اسلام آباد سانحہ اور قومی بے حسی

پاکستان کا پیچا!