پاکستان کے 76 ویں یوم آزادی کے موقع پر مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کو مختلف سول ایوارڈز کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔
ثقافت، فلم ڈائریکشن، فلم پروڈکشن، فلم ڈسٹری بیوشن، فیشن ڈائزائننگ، اداکاری (فلم/ٹی وی)، گلوکاری، قوالی، ڈائریکشن، سنیماٹوگرافی، اسکرپٹ رائٹنگ، میوزک کمپوزنگ، فن تعمیر و فن قرأت، فن کُلاہ سازی (قراقلی ٹوپی)، ڈراما، تھیٹر، ریڈیو، مجسمہ سازی،شاعری، مزاحیہ اداکار، آرٹسٹ اور ڈیزائنر، ووڈ کٹ پرنٹ، اردو/سرائیکی افسانہ اور پلے رائٹنگ، پینٹنگ، کلاسیکل رقص / کوریوگرافی سمیت فنون لطیفہ کے دیگر ذیلی شعبہ جات کے لوگوں کو اعزازات دیے جائیں گے۔

وی نیوز کو دستیاب فہرست کے مطابق مشہور شخصیت جناب افتخار عارف کو (نشانِ امتیاز)، جناب محمد انور مسعود (ہلال امتیاز)، راحت علی خان (ہلال امتیاز)، سرمد سلطان کھوسٹ (ستارہ امتیاز)، بلال لاشاری (ستارہ امتیاز)، ستیش آنند (ستارہ امتیاز)، قاری حافظ بزرگ شاہ الازہری کو (ستارہ امتیاز) کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ محترمہ شاکر بی بی، (پرائیڈ آف پرفارمنس)، شازیہ منظور صاحبہ (پرائیڈ آف پرفارمنس)، مرحوم جناب عنایت حسین بھٹی، (پرائیڈ آف پرفارمنس)، جناب جہانزیب ملک (تمغہ امتیاز)، پروفیسر ڈاکٹر گل رحیم خان (تمغہ امتیاز) اور انور سن رائے (تمغہ امتیاز) سمیت درجنوں افراد شامل ہیں۔