ملک بھر میں یوم آزادی کا جوش و خروش، تقریبات کا سلسلہ جاری

پیر 14 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

76ویں جشن آزادی کے موقع پر ملک کے مختلف شہروں میں رات 12 بجتے ہی آتشبازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا، یوم آزادی کا آغاز توپوں کی سلامی سے ہوا، پاک فوج اورنیوی کے چاق وچوبند دستوں نے توپوں کی سلامی دی۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21،21 توپوں کی سلامی دی گئی۔ اس موقع پرپاک فوج اور نیوی کے دستوں نے نعرہ تکبیر، اللہ اکبر کے فلک شگاف نعرے بلند کیے۔

یوم آزادی کے موقع پر کراچی میں مزار قائد پر بھی گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد کی گئی۔ کمانڈنٹ پاکستان نیول اکیڈمی کموڈور محمد خالد تقریب کے مہمان خصوصی تھے، انہوں نے مزار قائد پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

لاہورمیں علامہ اقبال کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقارتقریب منعقد ہوئی جس میں پاک فوج کے چاق و چوبند دستوں نے شاعر مشرق کو سلامی پیش کی۔

علامہ اقبال کے مزار پر پاک فوج کے دستے نے گارڈز کے اعزازی فرائض سنبھالے، میجرجنرل قیصرسلیمان، گیریژن کمانڈر لاہور نے مزاراقبال پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

پنجاب اسمبلی میں بھی پرچم کشائی کی پروقار تقریب منعقد کی گئی۔ جہاں اسپیکرمحمد سبطین خان نے اسمبلی کی بلڈنگ پر پرچم لہرایا اور قومی ترانہ پڑھا گیا، ملکی سلامتی اور استحکام کے لیے دعا کی گئی۔

اسپیکر سبطین خان نے کہاکہ پاکستان 2 قومی نظریہ کی بنیاد پر وجود میں آیا، تمام ممالک کے ساتھ برابری کی سطح پر تعلقات رکھنا چاہتے ہیں، اور پاکستان کی عزت اورترقی کے لیے تمام اداروں کو مل جل کر کام کرنا ہو گا۔

خیبرپختونخوا میں بھی 14 اگست کی صبح کا آغاز توپوں کی سلامی سے کیا گیا، کپیٹن کرنل شیر خان شہید اسٹیڈیم میں 21 توپوں کی سلامی پیش کی گئی، گورنر خیبرپختونخوا غلام علی گورنر ہاؤس میں ایک تقریب میں شرکت کی۔

بلوچستان اسمبلی کے سبزہ زار پر قومی پرچم کشائی کی تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں گورنر بلوچستان ملک عبدالولی کاکڑ اور اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر جان محمد جمالی نے پرچم کشائی کی۔

جشن آزادی کی مرکزی تقریب سول سیکرٹریٹ پشاور میں منعقد ہوئی، نگران وزیر اعلٰی خیبر پختونخوا محمد اعظم خان نے تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔

چیف سیکرٹری ندیم اسلم چوھدری، انسپکٹر جنرل پولیس اختر حیات خان گنڈا پور، دیگر سرکاری حکام، طلبہ اور سول سوسائٹی اراکین بھی تقریب میں شریک ہوئے۔

وزیراعلٰی نے پرچم کشائی کرکے تقریب کا آغاز کیا، پولیس کے چاق و چوبند دستے نے یوم آزادی کے موقع پر قومی پرچم کو سلامی دی۔ وزیر اعلٰی نے جشن آزادی کی تقریب کے سلسلے میں پودا بھی لگایا۔

اس سے قبل رات گئے کراچی، لاہور، اسلام آباد، فیصل آباد، ملتان، گوجرانوالہ، حیدرآباد، کوئٹہ اور پشاورسمیت ملک کے مختلف شہروں میں یومِ آزادی کا آغاز ہوتے ہی آتشبازی کی اور جشن آزادی کی خوشیاں منائیں۔

جشن آزادی کے موقع پر متوالوں نے رنگ برنگی لائٹس، ہری بھری جھنڈیاں، جھنڈے لگاکر ہر طرف رنگ بکھیر دیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شہباز شریف کی ڈونلڈ ٹرمپ سے تاریخی ملاقات، ’اب پاکستان کو مچھلی کھانے کے بجائے پکڑنے کا طریقہ سیکھنا چاہیے‘

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

ایشیا کپ، 41 سال بعد پاک-بھارت فائنل ہونے کو تیار، ٹورنامنٹ فائنلز میں پاکستان کا پلڑا بھاری

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی