76ویں جشن آزادی کی تیاریاں، اسلام آباد رنگ و نور میں ڈوب گیا

جمعہ 11 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

زندہ قومیں اپنے یوم آزادی کو شایان شان طریقے سے مناتی ہیں، اہل وطن بھی ہر سال یکم اگست کا چاند طلوع ہوتے ہی جشن آزادی کی تیاریاں شروع کر دیتے ہیں۔

13 اور 14 اگست کی درمیانی شب آتش بازی سے یوم آزادی کا استقبال کیا جاتا ہے۔ 14 اگست کو علیٰ الصباح 31 توپوں کی سلامی دیکر دن کا آغاز کیا جاتا ہے۔

پاکستان کے 76ویں یوم آزادی کی تیاریاں جہاں ملک بھر میں زور و شور سے جاری ہیں وہیں، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی آزادی کے جشن کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ دو دن کی دوری پر شہر بے مثال کو دلہن کی طرح سجا دیا گیا ہے۔

’روشن و رخشاں نیر و تاباں پاکستان رہے‘ پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد

برقی قمقمے جہاں اسلام آباد کی مشہور شاہراہ، شاہراہ دستور پر واقع پارلیمنٹ ہاؤس، ایوان صدر، وزیراعظم ہاؤس، سپریم کورٹ، الیکشن آف پاکستان، ریڈیو پاکستان اور دیگر عمارتوں کی شان بڑھا رہے ہیں وہیں نوجوانوں میں یوم آزادی کے بھرپور استقبال کے لیے جوش و جذبہ بھی ابھار رہے ہیں۔

’اس پرچم کے سائے تلے ہم ایک ہیں، ہم ایک ہیں، سانجھی اپنی خوشیاں اور غم ایک ہیں، ہم ایک ہیں‘۔ ایوان صدر اسلام آباد

اسلام آباد کی سرکاری عمارتوں کے ساتھ نجی عمارتوں پر بھی بھرپور برقی چراغاں کیا جاتا ہے۔ ہر سال ایک مقابلے کی سی فضا ہوتی ہے اور ہر عمارت وطن کی محبت میں دوسری عمارت پر بازی لے جانا چاہتی ہے۔

’یہ وطن تمہارا ہے، تم ہو پاسباں اس کے، یہ چمن تمہارا ہے، تم ہو نغمہ خواں اس کے‘۔ وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد

خدا کرے میری ارض پاک پر اترے

وہ فصلِ گل جسے اندیشہء زوال نہ ہو

’چاند میری زمیں پھول میرا وطن ، میرے کھیتوں کی مٹی میں لعلِ یمن‘۔ سپریم کورٹ آف پاکستان

یہاں جو پھول کھلے وہ کِھلا رہے برسوں

یہاں خزاں کو گزرنے کی بھی مجال نہ ہو

’سوہنی دھرتی سوہنی دھرتی اللہ رکھے، قدم قدم آباد، قدم قدم آباد تجھے‘۔ دفتر خارجہ چوک اسلام آباد

یہاں جو سبزہ اُگے وہ ہمیشہ سبز رہے

اور ایسا سبز کہ جس کی کوئی مثال نہ ہو

’دل دل پاکستان، جاں جاں پاکستان‘۔ ریڈیو پاکستان اسلام آباد

گھنی گھٹائیں یہاں ایسی بارشیں برسائیں

کہ پتھروں کو بھی روئیدگی محال نہ ہو

’جیوے جیوے جیوے پاکستان‘۔ پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کا خونصورت منظر

خدا کرے نہ کبھی خم سرِ وقارِ وطن

اور اس کے حسن کو تشویش ماہ و سال نہ ہو

’ میری پہچان پاکستان، پاکستان پاکستان‘۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان، اسلام آباد

ہر ایک خود ہو تہذیب و فن کا اوجِ کمال

کوئی ملول نہ ہو کوئی خستہ حال نہ ہو

’جو نام وہی پہچان ، پاکستان پاکستان‘۔ پارلیمنٹ ہاؤس اور ایوان صدر اسلام آباد

خدا کرے کہ میرے اک بھی ہم وطن کے لیے

حیات جرم نہ ہو زندگی وبال نہ ہو

(احمد ندیم قاسمی )

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: سورینج کوئلہ کان 34 خاندانوں کے چراغ گل کرچکی، 2 مزدوروں کی تلاش جاری

پی سی بی کا نیا ورک لوڈ سسٹم فاسٹ بولرز کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا، نسیم شاہ

یوکرین جنگ کے بعد خلا میں عسکری سرگرمیوں پر عالمی خدشات بڑھ گئے

شہزادہ چارلس اور شہزادی ڈیانا کے ہنی مون کی تلخ یادیں سامنے آگئیں

بھارت کا اسرائیل کو فراہم کردہ اسلحہ غزہ جنگ میں استعمال ہو رہا ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

ویڈیو

لائیوبلوچستان میں ترقی روکنے کے لیے دہشتگردی کی جاتی ہے، احساسِ محرومی اور نمائندگی کا بیانیہ حقائق کے منافی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘