استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن انچیف جہانگیر خان ترین کا یومِ آزادی پر پیغام

پیر 14 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن انچیف جہانگیر خان ترین نے قوم کے نام اپنے پیغام میں کہاکہ 76ویں یوم آزادی کے پرمسرت موقع پر اپنے ہم وطنوں کی خوشی میں برابر کا شریک ہوں، اور تحریک آزادی کے ان گنت جانثاروں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔

جہانگیر خان ترین نے کہاکہ یوم آزادی پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ لاکھوں قربانیوں کے بعد پاکستان حاصل کیا گیا، ہم نے پاکستان کو سیاسی اور اقتصادی لحاظ سے مستحکم اور مضبوط پاکستان بنانا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ تجدید عہد کرتے ہیں کہ پاکستان کو معاشی مشکلات سے نکالنے کے لیے دن رات محنت کریں گے۔

’دیر پا اور عوام دوست پالیسیوں کے ذریعے ملک کو مسائل کے دلدل سے نکالیں گے۔‘

جہانگیر ترین کا کہنا تھاکہ قیام امن کی خاطر جانیں قربان کرنے والے شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دبئی میں سائبر قوانین سخت، حملوں کی ویڈیو بنانے پر برطانوی سیاح سمیت متعدد افراد گرفتار

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِصدارت اجلاس، پیٹرولیم قیمتوں کے اثرات، کفایت شعاری اقدامات کا جائزہ

گوجرانوالہ کی ایتھلیٹ حرم ریحان نے بھارتی ریکارڈ توڑ کر گینز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا

سرکاری پینشن نظام کی اصلاحات، پاکستان کا50 کروڑ ڈالر قرض پروگرام تجویز

بنگلہ دیش میں نہروں کی ملک گیر کھدائی کا منصوبہ 16 مارچ سے شروع

ویڈیو

اسٹریس اور ذہنی دباؤ سے نجات کے لیے سجدہ ایک بہترین روحانی اور نفسیاتی ذریعہ

یوتھ کلائمیٹ کیٹالسٹس، نوجوانوں کے ٹیکنالوجی سے بھرپور حیرت انگیز اقدامات

ایران کا سپریم لیڈر کیسے منتخب ہوتا ہے، اس کے پاس کیا اختیار ہوتا ہے؟، امریکا و اسرائیل کو بڑا دھچکا

کالم / تجزیہ

دوستی کا نیا چراغ

درگاہ گاجی شاہ اور جن نکالنے کے کرتب

اداکارہ صحیفہ جبار کو معافی مانگنی چاہیے