کراچی چڑیا گھر میں راجو نامی ’بن مانس‘ کی ہارٹ اٹیک سے موت واقع ہو گئی ہے۔
26 سالہ ’بن مانس‘ کی موت کی تصدیق کراچی چڑیا گھر کے ڈائریکٹر اقبال نواز نے کی ہے۔ ’اب چڑیا گھر میں 2 مادہ ’بن مانس‘ رہ گئے ہیں۔
مزید پڑھیں
سینیئر ڈائریکٹر اقبال نواز نے بتایا کہ صبح 9 بجے کے دورے کے وقت ’بن مانس‘ ٹھیک تھا، یہاں کی انتظامیہ بھی تمام جانوروں کا بہت خیال رکھتی ہے، ان کے مطابق ڈاکٹر نے بتایا ہے کہ ’بن مانس‘ کی موت ہارٹ اٹیک سے ہوئی ہے۔
دوسری جانب کراچی چڑیا گھر کے کنسلٹنٹ ڈاکٹر ایم ایچ پیرزادہ نے بتایا ہے کہ ’بن مانس‘ کی ہلاکت ہارٹ اٹیک کی وجہ سے ہوئی ہے، اس کے پھیپھڑے اور گردے بالکل ٹھیک ہیں، دل میں خون کا دورانیہ رک جانے کی وجہ سے موت واقع ہوئی، مزید معلومات پوسٹمارٹم رپورٹ کے بعد سامنے آئیں گی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل چڑیا گھر میں ڈیڑھ سال کے دوران 2 شیر، ہتھنی، ہرن کے بچے اور دیگر پرندے مر چکے ہیں۔