پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزیر صمصام بخاری بھی استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

منگل 15 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق صوبائی وزیر و رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) صمصام بخاری نے عمران خان اور پارٹی سے راہیں جدا کر لیں اور استحکام پاکستان پارٹی کے چیئرمین جہانگیرترین سے ملاقات کے بعد انکی پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق صمصام بخاری نے 9 مئی کے واقعات کی بھر پور مذمت کرتے ہوئے کہاکہ میں ہر محب وطن پاکستانی کی طرح 9 مئی کے واقعات کی پر زور مزمت کرتا ہوں، نہ کبھی تشدد کی سیاست پریقین رکھا ہے اور نہ رکھوں گا، یہ ملک ہمارا ہے اور یہ ادارے بھی ہمارے ہیں، ہمیں ملکر کام کرنا ہے۔

انہوں نے کہاکہ آج کے دن کے بعد سے پاکستان تحریک انصاف سے لاتعلقی کا اعلان کرتا ہوں، اور آئندہ کے لائحہ عمل کے لیے چند روز تک ایک پریس کانفرنس کروں گا۔

واضح رہے صمصام بخاری نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا ہے، اس ضمن میں انہوں نے جہانگیر ترین سے ملاقات بھی کی ہے۔ ملاقات میں مرکزی رہنما عون چوہدری، نعمان لنگڑیال اور دیگر شریک تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp