بھارت کا 77 واں یوم آزادی، جموں و کشمیر کے عوام یوم سیاہ کے طور پر منا رہے ہیں

منگل 15 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

شدید مظالم کے باوجود بھارت کشمیری عوام کے جذبہ آزادی کو دبا نہ سکا، جموں و کشمیر کے لوگ لائن آف کنٹرول کے دونوں طرف اور دنیا کے دیگر ممالک میں بسنے والے کشمیری ہندوستان کے یوم آزادی 15 اگست کو یوم سیاہ کے طور پر منا رہے ہیں۔

حریت کانفرنس کی اپیل پر جموں و کشمیر کے عوام آج 15 اگست کو بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منا رہے ہیں، اس موقع پر بھارت کی جانب سے 15 اگست 2019 کو بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ ریاست جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرنے کے مذموم اقدام پر احتجاج ریکارڈ کرایا جا رہا ہے جس کی وجہ سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کی قیادت نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ہندوستان کو جموں و کشمیر میں اپنا یوم آزادی منانے کا کوئی حق نہیں ہے کیوں کہ ہندوستان نے کشمیری عوام کی مرضی کے خلاف کشمیر پر قبضہ کر رکھا ہے۔

کشمیری بھارت کے تمام قومی ایام بشمول یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہیں تاکہ کشمیریوں کے پیدائشی حق خود ارادیت سے مسلسل انکار کرنے پر بھارت کی مذمت کی جا سکے۔

حریت رہنماؤں کے مطابق بھارت اپنی آزادی پر خوش ہے لیکن کشمیریوں کو قتل کر رہا ہے، انہوں نے نشاندہی کی کہ بھارتی مسلح افواج نے گزشتہ 76 سالوں میں 5 لاکھ  سے زائد کشمیریوں کو بے دردی سے قتل کیا ہے لیکن وہ اب بھی اس علاقے میں اپنا یوم آزادی بے شرمی سے منا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نئی دہلی آج انگریزوں سے اپنی آزادی کا جشن منا رہا ہے، لیکن آل جموں و کشمیر کے لوگوں کو آزادی دینے سے گریزاں ہے۔

اس موقع پر سری نگر، ہندواڑہ اور پونچھ سمیت کئی اضلاع میں سیاہ پرچم لہرائے گئے ہیں، مقبوضہ جموں و کشمیر میں حریت کانفرنس کی اپیل پر شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی ہے۔

یوم سیاہ پر کشمیریوں کے احتجاج کو دیکھ کر مودی سرکار کے اوسان خطا ہو گئے ہیں اور مودی سرکار نے مقبوضہ جموں و کشمیر کو فوجی چھاؤنی میں بدل دیا ہے، بھارتی فوجیوں، نیم فوجی دستوں اور پولیس اہلکاروں کو مقبوضہ جموں و کشمیر کے ہر کونے میں تعینات کیا گیا ہے جس سے لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

مودی سرکار نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں ٹیلی فون اور انٹرنیٹ سروس بھی بند کر رکھا ہے۔

واضح رہے کہ مقبوضہ جمہوں و کشمیر میں بھارت کے غاصبانہ قبضے کے بعد اسے اب تک بھارتی فوج کے ہاتھوں 5 لاکھ سے زائد کشمیری شہید ہو چکے ہیں، 32 ہزار خواتین بیوہ اور 97 ہزار بچے یتیم ہو چکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی: امریکا اسے کیسے نافذ کر سکتا ہے؟

ایران امریکا مذاکرات کی بحالی کا امکان، عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے نیچے آگئی

اسلام آباد میں کیا دیکھوں اور فارغ وقت کہاں گزاروں؟ امریکی صحافی نے پاکستانیوں سے تجاویز مانگ لیں

مالی سال 2026 میں پاکستان کی معاشی شرح نمو 3.6 فیصد رہنے کی توقع، آئی ایم ایف

حد سے زیادہ دعوے، کمزور نتائج: نیتن یاہو کو جنگ بندی پر شدید ردِعمل کا سامنا

ویڈیو

مریم نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے 2 برس، لوگ کیا کہتے ہیں؟

پاکستان کی ثالثی نے دنیا بھر کی سٹاک مارکیٹ کو بچا لیا

پاکستان، ایران اور امریکا کے درمیان امن معاہدے کے لیے مزید کیا کرسکتا ہے؟

کالم / تجزیہ

محبت، کتابیں اور دستوئیفسکی کے ’بیچارے لوگ‘

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا