پاکستان میں کرکٹ کا سب سے بڑا میلہ سج چکا ہے ۔ پاکستان سپر لیگ کےلیے کھلاڑیوں نے تو اپنے تیاری کرلی ہوگی لیکن مداحوں نے بھی اپنی کمانیں کس لی ہیں۔
کسی کا پسندیدہ کھلاڑی کراچی سے کھیل رہا ہے تو کسی کا پشاور زلمی کی ٹیم سے یہی وجہ ہے کہ مداحوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر اپنے اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کے دفاع کی خوب تیاری کر رکھی ہے۔
پی ایس ایل کی تاریخ میں کراچی بمقابلہ لاہور سب سے بڑا مقابلہ سمجھا جاتا تھا یہی وجہ ہے کہ کراچی اور لاہور کو کئی دفعہ روایتی حریف کا خطاب بھی دیا گیا لیکن اب لگتاہے کہ لاہور کی جگہ پشاور زلمی کی ٹیم کراچی کنگزکی روایتی حریف بن چکی ہے جس کی وجہ کراچی کنگز کے محمد عامر اور پشاور زلمی کے بابر اعظم کے ایک دوسرے کا خلا ف سرد رویہ اور بیانات کو سمجھا جاتا ہے۔
پاکستان سپر لیگ کے دوسرے میچ میں آج کراچی کنگز اور پشاور زلمی مد مقابل ہونگے یہی وجہ ہے کہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر صارفین کی جانب سے یہ بحث جاری ہے کہ کون سا کھلاڑی آج کیسا پرفارم کرے گا۔ محمد عامر بابر اعظم کی وکٹ اڑائیں گے یا پھر بابر اعظم اپنی کلاس دیکھائیں گے۔
اسی حوالے سے گفتگو میں حصہ لیتے ہوئے ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا سب سے زیادہ بے صبری سے جس ٹاکرے کا انتظار تھا وہ آج ہوگا۔ اپنی بہترین صلاحیتوں کے ساتھ آج بابر بمقابلہ عامر۔ فرق صرف یہ ہے کہ کھیل سے محبت اور ملک کے لیے جذبہ دونوں طرف ہوگا۔ کون جیت رہا ہے، پشاور یا کراچی؟
Most awaited clash is here today. Two of the best of their own skills, Babar vs Amir today. Only difference is the love for the game an passion for the country.
Who is winning it, Peshawar or Karachi? #PSL8 #Cricketwitter
— Himanshu Pareek (@Sports_Himanshu) February 14, 2023
پی ایس ایل میں آج ہونے والے میچ کے حوالے سے گفتگو مزید آگے بڑھی تو صارفین نے لکھا کہ اصل پی ایس ایل تو آج شروع ہوگا۔ جبکہ صارف امید نے لکھا بچے آج ویلنٹائن ڈے منا رہے ہونگے جبکہ ہم بابر بمقابلہ عامر کا انتظار کر رہے ہیں
Today kids celebrate valentine’s
Men’s waiting king babar vs amir 😍 #BabarAzam𓃵— Umeed (@Umeed_9900) February 14, 2023
گفتگو میں حصہ لیتے ہوئے ایک اور صارف نے لکھا کہ طوفان سے پہلے کی خاموشی۔
یاد رہے کہ بابر اعظم اور محمد عامر پچھلے سال پی ایس ایل میں ایک ہی فرنچائز کراچی کنگز کی جانب سے کھیل رہے تھے لیکن اس سال ٹریڈ کے ذریعے بابر اعظم کو پشاور زلمی کی فرنچائز میں شامل کر لیا گیا۔ حال ہی میں دونوں کھلاڑیوں کا ایک دوسرے کی جانب رویہ سوشل میڈیا پر زیر بحث رہا اور محمد عامر کے بابر اعظم کےحوالےسے بیانات بھی تنقید کی زد میں رہے ہیں۔