مریم نواز نے عمران خان کو جنرل باجوہ کا ملازم قرار دے دیا

منگل 14 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور میں پارٹی رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے سابق وزیراعظم عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیا۔

عمران خان سے سوال کیا جنرل باجوہ سپر کنگ تھے تو آپ کیا تھے۔ ان کے ملازم؟ پہلے کہتے تھے قمر جاوید باجوہ نے جتنی میری مدد کی کسی اور نے نہیں کی۔ آج وہ گھر چلے گئے تو آپ نے انہیں نشانے پر رکھ لیا۔

مریم نواز کا کہنا تھا عمران خان کے پاس کوئی معاشی منصوبہ نہیں۔ جلاؤ، گھیراؤ، ماردو، مرجاؤ، ان کا ایجنڈا ہے۔ انہوں نے کوئی کالج  یونیورسٹی،  اسپتال یا موٹروے بنائی ہو تو بتادیں۔ میں نے پہلے بھی کہا تھا سائفر فراڈ کے سوا کچھ نہیں۔

ان کا کہنا تھا جھوٹا بندہ کبھی سچ بول ہی نہیں سکتا۔ بہت سنا ہم کوئی غلام ہیں۔امپورٹڈحکومت۔ حقیقی آزادی۔ ایبسلوٹلی ناٹ۔  آج پوچھ سکتی ہوں حقیقی آزادی کا کیا ہوا؟۔غلامی نامنظور کے نعرے کا کیا ہوا؟۔

مریم نواز کا کہنا تھا آپ کو بڑے بڑے جھوٹ بول کر کیسے نیند آتی ہے۔ پوری دنیا نے دیکھا انہوں نے کس طرح مذہب کو سیاست کے لیے استعمال کیا۔ امریکا اور مغربی دنیا کے ساتھ پاکستان کے تعلقات خراب کیے۔

چیف آرگنائزر ن لیگ کا کہنا تھا حکومت جانے کے بعد بھی آپ قمر جاوید باجوہ سے ملاقاتیں کرتے رہے۔ میں آج ڈیم والے بابا جی ثاقب نثار کو ڈھونڈ رہی ہوں۔ اللہ کی شان کہ نواز شریف کو برا کہنے والے ایک دوسرے کو میرجعفر اور میرصادق کہہ رہے ہیں۔

مریم نواز نے مزید کہا ان کے جھوٹے بیانیےکا ہمیں جواب دینا پڑتا ہے۔ آپ بتائیں کے آج ملکی معیشت کا کیا حال ہے۔ وہ ایک کروڑ نوکریوں کا جھانسہ دے کر فرار ہوگئے۔ یہ ان کے دل کی آواز ہے کہ پاکستان سری لنکا بن جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کے آزادی کے دن کی تقریبات، سویٹ ہوم کے بچے فوجی یونیفارم میں بنے توجہ کا مرکز !

یومِ آزادی کے موقع پر مزارِ قائد کی حفاظت کا اعزاز پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے کے سپرد

صدر آصف علی زرداری کی جانب سے 355 شخصیات کے لیے سول اعزازات کی سفارشات

14 اگست، پاکستان کا آزادی کی جانب سفر، 79 سالہ قربانیوں اور ترقی کا سفر

پاکستان اور فرانس کا کثیرالجہتی امور پر تعاون اور عالمی فورمز پر رابطہ مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

ویڈیو

پاکستان کے آزادی کے دن کی تقریبات، سویٹ ہوم کے بچے فوجی یونیفارم میں بنے توجہ کا مرکز !

14 اگست، پاکستان کا آزادی کی جانب سفر، 79 سالہ قربانیوں اور ترقی کا سفر

آزادی محض سرزمین کے حصول کا نام نہیں بلکہ عوام کے حقوق کا وعدہ پورا  کرنا  بھی ہے، بلاول بھٹو کا پیغام

کالم / تجزیہ

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی

انڈین خارجہ پالیسی کی ارتھی