خیبرپختونخوا کے بم ڈسپوزل یونٹ نے 6 مہینوں میں 361 بم ناکارہ بنائے

منگل 15 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبرپختونخوا کے بم ڈسپوزل یونٹ نے 6 مہینوں میں 361 بم ناکارہ بنائے۔

رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں رواں سال کے پہلے 6 مہینوں میں بم ڈسپوزل یونٹ نے 361 بم ناکارہ بنائے، سب سے زیادہ مردان میں 115 بم ناکارہ بنائے گئے۔ جن میں 33 راکٹ، 79 ہینڈ گرنیٹس، 2 ٹائم بمز اورر 1 ریموٹ کنٹرول شامل ہے۔

بم ڈسپوزل یونٹ نے پشاور میں خودکش جیکٹ سمیت 87 بم ناکارہ بنائے، کوہاٹ میں 55 بم ڈیفیوز کیے، دیر میں 31 راکٹ ناکارہ بنائے اور مالاکنڈ اور ڈی آئی خان میں 11، 11 ہینڈ گرنیٹ ناکارہ کیے۔

چارسدہ اور بنوں میں 9 بارودی مواد کو ناکارہ بنایا، ضلع کرم میں 6 ، ضلع کرک اور مہمند میں 4 ہینڈ گرنیڈ ناکارہ بنائے، ضلع خیبر میں 3 ، لکی مروت میں 2، وزیرستان، اورکزئی ایجنسی اور صوابی میں 1،1 ہینڈ گرنیڈ ناکارہ بنایا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp