کراچی: 7 ماہ کے دوران 51 ہزار وارداتیں، 317 افراد جاں بحق، پولیس نے اعداد و شمار جاری کر دیے

بدھ 16 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی میں 7 ماہ میں کے دوران سماج دشمن عناصر کی جانب سے 51 ہزار وارداتیں کی گئی ہیں، اور اس دوران فائرنگ سمیت مختلف واقعات میں 317 افراد جاں بحق ہوئے۔

پولیس رپورٹ کے مطابق اسٹریٹ کرائم کی 51 ہزار سے زائد وارداتیں ہوئیں، اس دوران فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 317 افراد کی موت واقع ہوئی۔

مزید پڑھیں

اعداد و شمار میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ 87 افراد کی موت ڈاکوؤں کے ہاتھوں ہوئی ہے، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 450 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے۔

جرائم پیشہ عناصر کی جانب سے رواں سال کے پہلے 7 ماہ میں 16 ہزار سے زائد موبائل فون چھینے گئے ہیں، جبکہ 30 ہزار سے زائد موٹرسائیکلیں چھینی اور چوری کی گئی ہیں۔

کراچی جسے روشنیوں کا شہر کہا جاتا ہے، وہاں کے باسی پولیس اور انتظامیہ کی ڈھیلی کمان کے باعث خود کو عدم تحفظ کا شکار سمجھتے ہیں، جرائم میں آئے روز اضافہ ہونے کے باوجود عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے جا رہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل