کم سن ملازمہ پر تشدد کا معاملہ: سول جج عاصم حفیظ او ایس ڈی بنادیے گئے

جمعرات 17 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کمسن گھریلو ملازمہ رضوانہ پر تشدد کے الزامات میں گرفتار ملزمہ سومیہ کے شوہر سول جج عاصم حفیظ کو عوامی مفاد میں آفیسر آن اسپیشل ڈیوٹی بنا دیا گیا ہے۔

سول جج عاصم حفیظ کو او ایس ڈی چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر بنایا گیا ہے، اس ضمن میں انہیں 19 اگست تک چارج سنبھالنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس امیر بھٹی کی منظوری کے بعد رجسٹرار نے سول جج عاصم حفیظ کو او ایس ڈی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ جس کے مطابق سول جج راولپنڈی میں او ایس ڈی رہیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ اسلام آباد پولیس نے تھانہ ہمک کی حدود میں واقع فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی میں رہائش پذیر سول جج عاصم حفیظ کی اہلیہ سومیہ بی بی کے خلاف کم سن ملازمہ پر تشدد کا مقدمہ درج کیا تھا۔

وفاقی پولیس کے مطابق بچی کے مبینہ الزامات پر اس کے والد کی مدعیت میں درج مقدمہ میں حبس بے جا میں رکھنے سمیت تشدد سے متعلق دفعات شامل کی گئی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جی-7 ممالک کا روس پر دباؤ بڑھانے اور ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کی حمایت کا اعلان

موٹروے ایم-5 پر غنودگی کے دوران بس ڈرائیور پکڑا گیا، موٹروے پولیس کی بروقت کارروائی

ٹرمپ کی H-1B ویزا حمایت پر اپنی ہی جماعت میں مخالفت کی لہر

فلسطینی قیدیوں پر تشدد، اقوام متحدہ نے اسرائیل کو کٹہرے میں کھڑا کردیا، سخت سوالات

زمبابوے کی ٹیم سہ ملکی ٹی20 سیریز کے لیے اسلام آباد پہنچ گئی

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ