رضوانہ تشدد کیس: 5 بار طلبی کے باوجود جج عاصم حفیظ جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہ ہوئے

پیر 21 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد میں گھریلو تشدد کا شکار کمسن ملازمہ کے کیس میں مرکزی ملزمہ سومیہ عاصم کے شوہر سول جج عاصم حفیظ 5 بار طلبی کے باوجود جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) کے سامنے پیش نہ ہوئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جج عاصم حفیظ تاحال جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہیں ہوئے، جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم سول جج عاصم حفیظ کو 5 بار طلب کر چکی ہے۔

ذرائع کے مطابق جج عاصم حفیظ کا کہنا ہے کہ جب تک ہائیکورٹ کا تحریری حکم نہیں ملتا تب تک وہ جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہیں ہوں گے۔

یاد رہے کہ گھریلو تشدد کا شکار ملازمہ رضوانہ تقریباً ایک ماہ سے لاہور کے جنرل اسپتال میں زیر علاج ہے، جہاں اس کے چہرے کی ایک سرجری کی جا چکی ہے۔

مستند خبروں، ویڈیوز اور تجزیوں کے لیے وی نیوز کا واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp