فچ نے پاکستان کی ریٹنگ میں تنزلی کردی

منگل 14 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عالمی ریٹنگ ایجنسی فچ نے پاکستان کی غیر ملکی کرنسی میں طویل مدتی قرض لینے سے  متعلق ریٹنگ میں تنزلی کرتے ہوئے اسے مثبت ٹرپل سی سے منفی ٹرپل سی کردیا ہے۔

فچ ریٹنگز کے مطابق پاکستان کی ریٹنگ میں تنزلی زرمبادلہ کے ذخائر میں خطرناک حد تک کمی کے سبب کی گئی ہے۔ ایجنسی کے مطابق ۔ہم سمجھتےہیں کہ آئی ایم ایف پروگرام کا نواں جائزہ کامیاب ہوگا تاہم ڈیفالٹ یا قرضوں کی ری اسٹرکچرنگ دونوں میں سے ایک حقیقت کے وقع پذیر ہونے کا امکان ہے۔

فچ ریٹنگز پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کی سطح کم رہےگی۔ مالی سال 2023 میں معمولی بہتری ممکن ہے۔ آئی ایم ایف پروگرام کے بقایا 2.5 ارب ڈالرز کے علاوہ دیگر ذرائع سے 3.5 ارب ڈالرز ملنے کا امکان ہے۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کے مابین نویں جائزے کی تکمیل آمدنی کے پیشگی اقدامات، ریگولیٹڈ ایندھن کی قیمتوں سے مشروط ہے۔

فچ کے مطابق رقم کا ملنا آئی ایم ایف معاہدےکےساتھ مشروط ہے۔ دوست ممالک پرانےقرض رول اوور کے ساتھ مزید 5 ارب ڈالرز دینے پر آمادہ ہیں۔ رواں مالی سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 4.7 ارب ڈالر رہےگا۔ مالی سال 2022 کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 17 ارب ڈالر تھا۔

فچ نریٹنگز کے مطابق حکومت پاکستان کی جانب سے درآمدات کم کرنے اور  زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی سے ملکی کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ میں کمی واقع ہوئی ہے۔ شرح سود میں اضافہ اور توانائی کا استعمال کم کرنے سے بھی کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسرائیلی پارلیمان میں اذان اور نماز کے لیے لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی کا متنازع بل منظور

ایپل کا 2027 تک 5 نئے آئی فون متعارف کرانے کا منصوبہ، چین سے میموری چپس حاصل کرنے کا بھی امکان

باغبانپورہ  اسکول حادثہ : مریم نواز کا فوری نوٹس، ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم

سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ،فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟

عدنان صدیقی نے بانسری پر اے آر رحمان اور شنکر جے کشن کی مشہور دھنیں بجا کر صارفین کو حیران کردیا

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

بھارتی آبی جارحیت: چند سنگین قانونی پہلو

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز