اقلیتوں کی عبادت گاہوں اور گھروں کو جلانا غیرقانونی، غیرآئینی اور ناقابل برداشت ہے

جمعرات 17 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ اقلیتوں کی عبادت گاہوں اور گھروں کو جلانا غیرقانونی و غیرآئینی ہے۔ ایسے واقعات ناقابل برداشت ہیں۔ اقلیتوں کو پاکستان میں برابری کے حقوق حاصل ہیں۔ وزیراعظم نے جڑانوالہ واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔

ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران ترجمان کا کہنا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے ملوث ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لارہے ہیں، عوام مسیحی برادری سے سلوک پر دکھی ہیں، واقعے میں ملوث افراد کو کسی صورت بھی معاف نہیں کیا جائے گا جبکہ اعلیٰ سطح تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ گوادر میں 13 اگست کو دہشتگردی کا ہدف چینی شہری تھے، دونوں ممالک کے تعلقات اس قسم کے واقعات سے متاثر نہیں ہوں گے۔

بھارت میں کرکٹ ورلڈ کپ سے متعلق سوال پر ترجمان کا کہنا تھا کہ امید ہے بھارت پاکستان کرکٹ ٹیم کو سیکیورٹی فراہم کرے گا، گراؤنڈ اور اس سے باہر پاکستانی کھلاڑیوں کو ممکنہ ہراساں ہونے سے بچایا جائے گا۔ بھارت ایسا ماحول فراہم کرے جہاں کھلاڑی اپنی جان کے خوف کے بغیر کھیل میں حصہ لے سکیں۔

مزید پڑھیں

ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ ملک میں سیاسی صورتحال پر پیش رفت سے متعلق مختلف غیر ملکی حکومتوں کے ساتھ رابطے میں ہیں، خطے بالخصوص جنوبی ایشیا کا امن پاکستان اور امریکا دونوں کے مفاد میں ہے۔ پاکستان مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم وستم کی مذمت کرتاہے، مقبوضہ وادی کے حالات پر اقوام عالم کو کشمیریوں کی آواز پہنچاتے رہیں گے۔

ترجمان نے کہا کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان بات چیت خوش آئند ہے، پاکستان بارہا کہہ چکا ہے کہ افغانستان سے امن چاہتے ہیں، پاکستان اور ایران ایک ہی مذہب و ثقافتی رشتے میں بندھے ہیں، ہمیں افغانستان سے ہونے والی دہشتگردی پر شدید تشویش ہے، دہشت گردی پاکستان اور افغانستان کے تعلقات کو متاثر کررہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل