ٹیکنوکریٹس پر مشتمل وفاقی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

جمعرات 17 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نگراں وفاقی کابینہ کے اراکین نے جمعرات کو حلف اٹھالیا۔ نگراں وزرا سے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے حلف لیا۔

یاد رہے کہ نگراں وزیراعلیٰ انوارالحق کاکڑ نے اپنے عہدے کا حلف 14 اگست کو اٹھایا تھا۔ ایوان صدر میں منعقدہ تقریب کے دوران حلف اٹھانے والے نگراں وزرا  میں سابق سفارتکار جلیل عباس جیلانی، شمشاد اختر،سینیٹر سرفرازبگٹی، سینیئر صحافی مرتضیٰ سولنگی، ڈاکٹر عمر سیف، احمد عرفان اسلم ، شاہد اشرف تارڑ ، لیفٹیننٹ جنرل انور علی حیدر،سمیع سعید،محمد علی، گوہراعجاز، ڈاکٹر ندیم جان، انیق احمد، مدد علی سندھی، جمال شاہ اور خلیل جارج  شامل ہیں۔

جب کہ ایئر مارشل (ریٹائرڈ) فرحت حسین خان، احد خان چیمہ اور وقار مسعود خان نے نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کے مشیران کا حلف اٹھایا۔

حلف اٹھانے والے وفاقی وزرا کے وزراتوں کا اعلان ابھی نہیں کیا گیا۔

نگراں کابینہ کو چیئرمین سینیٹ کی مبارکباد

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے نگران کابینہ کے اراکین کو کو حلف اٹھانے پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ نگراں کابینہ ملکی سلامتی، استحکام اور ترقی کے لیے اپنی تمام ترتوانائیاں بروئے کار لائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ نگراں حکومت میں شامل وزرا قابل، باصلاحیت، تجربہ کار اور ملک سے محبت کرنے والے افراد ہیں اور ان کی کاوشوں سے ملک کے مسائل کےحل میں نمایاں بہتری آئے گی۔

اسپیکر قومی اسمبلی کی مبارکباد

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے نگراں وفاقی کابینہ کے وزرا کو حلف اٹھانے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ نگراں کابینہ ملک میں  آزادانہ اور شفاف انتخابات کے انعقاد کے لیے اپنا آئینی کردار احسن طریقہ سے ادا کرے گی۔

نگراں وزیراعظم کے معاون اور مشیروں کا اعلان کردیا گیا ہے۔

جواد سہراب ملک

جواد سہراب ملک نگراں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی مقرر کیے گئے ہیں۔

مشعال حسین ملک

مشعال حسین ملک معاون خصوصی برائے انسانی حقوق، ویمن امپاورمنٹ ہوں گی۔

وائس ایڈمرل (ر) افتخار راؤ

وائس ایڈمرل (ر) افتخار راؤ معاون خصوصی برائے سمندری امور مقرر کیے گئے ہیں۔

ایئر مارشل (ر) فرحت حسین

ایئر مارشل (ر) فرحت حسین نگراں وزیراعظم کے مشیر ہوا بازی ہوں گے۔

احد چیمہ

احد چیمہ مشیر برائے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن مقرر کیے گئے ہیں۔

وصی شاہ

وصی شاہ نگراں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاحت ہوں گے۔

ڈاکٹر جہانزیب خان

ڈاکٹر جہانزیب خان کو معاون خصوصی برائے ایس آئی ایف سی مقرر کیا گیا ہے۔

سیدہ عارفہ زہرہ

سیدہ عارفہ زہرہ معاون خصوصی برائے تعلیم و قومی ہم آہنگی ہوں گی۔

وقار مسعود

وقار مسعود نگراں وزیراعظم کے مشیر خزانہ مقرر کیے گئے ہیں۔

نگراں کابینہ کو چیئرمین سینیٹ کی مبارکباد

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے نگران کابینہ کے اراکین کو کو حلف اٹھانے پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ نگراں کابینہ ملکی سلامتی، استحکام اور ترقی کے لیے اپنی تمام ترتوانائیاں بروئے کار لائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ نگراں حکومت میں شامل وزرا قابل، باصلاحیت، تجربہ کار اور ملک سے محبت کرنے والے افراد ہیں اور ان کی کاوشوں سے ملک کے مسائل کےحل میں نمایاں بہتری آئے گی۔

اسپیکر قومی اسمبلی کی مبارکباد

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے نگراں وفاقی کابینہ کے وزرا کو حلف اٹھانے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ نگراں کابینہ ملک میں  آزادانہ اور شفاف انتخابات کے انعقاد کے لیے اپنا آئینی کردار احسن طریقہ سے ادا کرے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp