بیرون ملک واگزار ہونے والے اثاثے ملکی پیداوار بڑھانے کے لیے استعمال کیے جائیں گے، ایرانی صدر

جمعرات 17 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے اعلان کیا ہے کہ ایران بیرون ملک واگزار ہونے والے اپنے اثاثوں کو ملکی پیداوار بڑھانے کے لیے استعمال کرے گا۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ ہفتے ایران اور امریکا کے درمیان ایک معاہدہ ہو ا تھا جس کے تحت ایران 5 امریکی شہریوں کو رہا کرے گا جس کے بدلے جنوبی کوریا میں ایران کے منجمند 6 ارب ڈالر کے اثاثوں کو واگزار کر کے قطر کے ایک ایسے اکاؤنٹ میں منتقل کیاجائے گا جس تک ایران بآسانی رسائی حاصل کر سکے گا۔

امریکی حکام نے کہا تھا کہ ایرانی فنڈز کو محدود اکاؤنٹ میں رکھا جائے گا اور اسے خوراک یا ادویات کی خریداری جیسے انسانی مقاصد کے لیے استعمال کیا جاسکے گا۔

ایران نے امریکا کے ساتھ اس معاہدے کے طور پر پہلے قدم اٹھاتے ہوئے حراست میں لیے گئے4امریکی شہریوں کو تہران کی ایون جیل سے گھر میں نظربند کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

جب کہ 5 واں شہری پہلے ہی گھر میں نظربند تھا۔ اقوام متحدہ میں ایران کے مشن نے کہا ہے کہ معاہدے کے تحت امریکا کچھ ایرانیوں کو بھی امریکی جیلوں سے رہا کرے گا۔

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے اپنے اثاثوں کے حوالے سے کہا کہ بیرون ملک سے واگزار کیے گئے اثاثوں کو ایران ملکی پیداوار بڑھانے کے لیے استعمال کرے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

خیبرپختونخوا میں گلیشیائی جھیل پھٹنے کا خطرہ، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

مشرق وسطیٰ جنگ: خلیج فارس میں رکے جہاز پر کئی پاکستانی پھنس گئے، کراچی کا رہائشی بھی شامل

پاکستان میں مقیم امریکی شہریوں کے لیے سیکیورٹی الرٹ جاری

جی 7 ممالک کا اہم فیصلہ، خام تیل کی قیمت میں نمایاں کمی

ہمارے پاس ابھی کئی سرپرائز باقی ہیں، ایرانی وزیر خارجہ کا امریکا کو انتباہ

ویڈیو

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

ڈی بال کی راتیں: رمضان المبارک میں لیاری کی گلیوں کی رونق

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان