پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
امریکی ڈالر پاکستانی روپے کے مقابلے میں انٹربینک میں 86 پیسے مہنگا ہوگیا ہے۔
حالیہ تبدیلی کے بعد انٹربینک میں ڈالر 295 روپے 78 پیسے کا ہو گیا جبکہ گزشتہ روز ڈالر کی قدر 294 روپے 92 پیسے رہی تھی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی کرنسی ایکسچینج رپورٹ کے مطابق سعودی ریال 78.86 روپے، اماراتی درہم 80.52 روپے، قطری ریال 81.15 روپے، کویتی دینار960.44 روپے اور بحرینی دینار 784.64 روپے کا رہا۔
انٹربینک میں آسٹریلین ڈالر کی قدر 189 روپے 28 پیسے، کینیڈین ڈالر 218 روپے 27 پیسے اور برطانوی پاؤنڈ 376 روپے 05 پیسے ریکارڈ کی گئی۔