پولیس ریڈ میں بھینسیں اور طلائی زیورات لیجانے پر لاہور ہائیکورٹ برہم، تفصیلی رپورٹ طلب

جمعہ 18 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے  پولیس ریڈ میں  کی بھینسیں اور طلائی زیورات لے جانے کے خلاف شہریگزار محمد عمران کی درخواست پر سماعت  کی۔

اس موقع پر ہائیکورٹ نے قرار دیا کہ بتایا جائے کہ کس قانون کے تحت پولیس بھینسیں اور طلائی زیورات ساتھ لے گئی۔

عدالت کا کہنا تھا کہ آئے روز پولیس کی طرف سے شہریوں کا سامان لے جانے کی شکایات آرہی ہیں، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب بتائیں کیا قانون پولیس کو ایسا کرنے کی اجازت دیتا ہے۔

عدالت کا یہ  بھی کہنا تھا کہ کیا چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرنے کی پولیس کو اجازت دی جاسکتی ہے۔ایسے واقعات پر انکھیں بند نہیں کر سکتے۔

لاہور ہائیکورٹ نے اس حوالے سے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔

درخواست گزار میرے پاس اے شکایت کا ازالہ کروں گا، سی پی او

دوسری طرف سی پی او گوجرانوالہ کا کہنا ہے کہ درخواست گزار میرے پاس اے شکایت کا ازالہ کروں گا ۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp